اسلامی میٹرس کے مضحکہ خیز اشتہار پر ڈائمنڈ فوم کو ٹرولنگ کا سامنا

یہ گناہ سے روکتا ہے، اس پر برے خواب نہیں آتے، ٹانگین قبلہ رو ہوتی ہی الارم بج جاتا ہے، غیرشادی شدہ جوڑوں کو کانٹے چبھوتا ہے، صارفین نے میٹرس کی خود ساختہ خصوصیات بیان کردیں

میٹرس بنانے والی ملک کی معروف کمپنی ڈائمنڈ فوم نے  اسلامی میٹرس بنانے کا مضحکہ خیز دعویٰ کردیا جس پر سوشل میڈیا صارفین کمپنی کو خوب ٹرولنگ کا نشانہ بنارہے ہیں۔

کئی صارفین نے اشتہار کو اسلامی ٹچ کا نام دیا توکئی صارفین  نے میٹرس کی اسلامی خصوصیات کے بارے میں تُکے لگانا شروع کردیے۔

یہ بھی پڑھیے

  عالمی شہرت یافتہ صحافی بکر عطیانی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ڈائمنڈ فوم کے اشتہار کی تصویر شیئر  کرتے ہوئے سوال کیا کہ یہ کس طرح کام کرتا ہے؟

بکر عطیانی کے سوال پر صارفین نے تبصروں کی بھرمار کردی۔ایک صارف نے  لکھا کہ غیرشادی شدہ جوڑوں کیلیے اس پر کانٹے نکل آئیں گے۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ پاکستان میں جب تک  کاروبار چل نہ جائے ہر چیز اسلامی ہوتی ہے۔خاتون صحافی اسما علی زین نے کہا کہ یہ خواب دیکھنے سے روکتا ہے۔سجاد الحسن نے اسے اسلامی ٹچ قرار دیدیا۔

ایک صارف نے کہا کہ اس پر سونے سے ثواب ملتا ہے جبکہ ایک اور صارف نے کہا کہ یہ آپ کو فجر کی نماز کیلیے اٹھائے گا۔

انس نورانی نامی صارف نے لکھا کہ نیند میں آپ ٹانگیں قبلہ رخ ہوتے ہی اس میں الارم بجنا شروع ہوجائے گا، بے شمار غیرمہذب وجوہات میں سے ایک یہی مہذب وجہ نظر آتی ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ میرا خیال ہےکہ یہ اسلامی میٹرس صرف شادی شدہ جوڑوں کے لیے ہوگا۔ایک اور صارف نے لکھاکہ سب سے منافع بخش کاروبار مذہب ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ یہ کمرے کی آواز باہر جانے سے روکتا ہے تو ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ زنا سے روکتا ہے۔کئی صارفین نے لکھاکہ اس پر سونے سے برے خواب نہیں آئیں گے۔

متعلقہ تحاریر