ڈالرمنہ کےبل آگرا،اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی،سونا بھی سستا ہوگیا

رپورٹ کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 9 روپے 58 پیسے سستا ہوگیا ، اسٹاک مارکیٹ میں 877 پوائنٹس کا اضافہ اور سونے کی فی تولہ قیمت میں 8600 روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں بڑی کمی ریکارڈ ، ڈالر 9 روپے 58 پیسے سستا ہوکر 228 روپے 80 پیسے پر آگیا ، دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ 877 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 68 پوائنٹس پر بند ہوئی ہے جبکہ صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 8000 روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

کاروبار ہفتے کے تیسرے دن انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے نے زور پکڑتے ہوئے ڈالر کو پیچھے دھکیل دیا ، ڈالر 9.58 پیسے کمی کے بعد انٹربینک میں 228 روپے 80 پیسے پر بند ہوا ، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر تقریباً 11 روپے 50 پیسے کمی کے بعد 229 روپے کی سطح پر بند ہوا۔ تاہم فاریکس ڈیلر ملک بوستان کا نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا اوپن مارکیٹ میں ڈالر 225 روپے کا ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری، 24 اگست کو بورڈ میٹنگ بلانے کاامکان

حکومت کے سخت اقدامات سے ڈیفالٹ کا خطرہ ٹل گیاہے، مفتاح اسماعیل

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان

دوسری جانب کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز سے شروع ہوا اور دن کے اختتام تک جاری رہا۔

ہفتے کے تیسرے دن اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس میں 877 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور حصص کی مارکیٹ 41 ہزار 68 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروبار میں تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کے مالیاتی حجم میں 2.23 فیصد اضافہ ہوا ۔ گزشتہ روز مارکیٹ 115 پوائنٹس اضافے کے بعد 40 ہزار 191 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

سونے کی قیمت میں تاریخی کمی

ادھر ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 8 ہزار 600 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 7 ہزار 373 روپے کمی ہوئی ہے۔

8600 روپے کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 45 ہزار 300 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 24 ہزار 571 روپے ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ سونے کی فی اونس قیمت میں 14 ڈالر کی کمی  ریکارڈ کی گئی جس کےبعد فی اونس سونے کی قیمت 1 ہزار 766 ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ تحاریر