انڈس موٹر نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 11 لاکھ روپے تک کی کمی کردی

انڈس موٹر کمپنی نے ڈالرکی قدر میں کمی آنے کے بعد  ٹویوٹا کرولا کے مختلف ماڈل کی قیمتوں میں لاکھوں روپے  کی کمی کا اعلان کردیا ہے

انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) نے  ڈالر کی قدر میں  کمی آنے کے بعد   گاڑیوں کی قیمتوں میں 11 لاکھ روپے تک کی کمی کردی ہے ۔ ٹویوٹا بنانے والی کمپنی نے گزشتہ ماہ جولائی میں  سوا 3 لاکھ روپے سے  8 لاکھ روپے تک کا اضافہ کیا تھا ۔

انڈس موٹر کمپنی کی جانب سے ڈیلرزکو جاری کیے گئے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم سی  نے ٹویوٹا کرولا کے تمام ماڈل  پر3 لاکھ 30 ہزار سے لیکر 4 لاکھ 40 ہزار روپے تک کی کمی کردی ہے۔ قیمتوں میں کمی کے بعد یارس کی قیمت میں 2 لاکھ 60 ہزار سے 3 لاکھ 10 ہزار روپے کی کمی آئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

سخت حکومتی اقدامات: گاڑیوں کی فروخت میں 30فیصد کمی کا خدشہ

انڈیس موٹر کمپنی نے ٹویوٹا ہائی لیکس ریو کی قیمت میں 6 لاکھ 50 ہزار سے 5 لاکھ 20 ہزار جبکہ فورچیونر کی قیمت میں 9 لاکھ 10 ہزار سے 11 لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے ۔

کرولا 1.6ایم ٹی، اے ٹی اور یو پی ایس پی ای سی کی نئی قیمتیں 45 لاکھ 69 ہزار 47 لاکھ 89 ہزار روپے اور52 لاکھ 79 ہزار روپے ہے جبکہ سی وی ٹی 18، ایس آر اور ایس آر بلیک ماڈلز کی قیمت اب 52 لاکھ 69 ہزار، 57 لاکھ 9 ہزار اور 57 لاکھ 49 ہزار روپے ہے۔

انڈس موٹر نے ریو 2.8 ایم ٹی کی قیمت 91 لاکھ 69 ہزار، آٹو 2.8 ایم ٹی 96 لاکھ 9 ہزار، فائیو آٹو اینڈ روکو بالترتیب ایک کروڑ 5 لاکھ 99 ہزار اور ایک کروڑ 11 لاکھ 79 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گی۔

متعلقہ تحاریر