رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی میں موٹر سائیکلز کی فروخت میں 34 فیصد کمی

پاکستان موٹرسائیکلز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمارکے مطابق جولائی میں موٹرسائیکل کی مجموعی فروخت 96,162 یونٹس ریکارڈ کی گئی جوکہ 2021 میں اسی مہینے میں 145,197 تھی

ملک میں گزشہ ماہ موٹرسائیکلز کی فروخت میں 34 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ جولائی میں موٹرسوئیکلز کی مجموعی فروخت 96 ہزار 162 یونٹس  ہوئی ۔

پاکستان موٹرسائیکلز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمارکے مطابق مالی سال 2022،23 کے پہلے مہینے جولائی میں موٹرسائیکلوں کی فروخت میں 34 فیصد کمی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے

  غریبوں کی سواری موٹر سائیکل  کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ

ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ جولائی میں موٹرسائیکل کی مجموعی فروخت 96,162 یونٹس ریکارڈ کی گئی جوکہ 2021 میں اسی مہینے میں 145,197 تھی۔

پاکستان موٹر سائیکلز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد صابر شیخ کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں ہونڈا  کے 80 ہزار سے زائد یونٹس کی فروخت دیکھی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ مالی سال 2022۔2023 کے پہلے ماہ میں  سوزوکی کے 3 ہزار 512 جبکہ یاماہا کے  ایک ہزار 261 یونٹس فروخت ہوئے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اسی مہینے میں موٹرسائیکلز کی فروخت بالترتیب 100,002، 2,715 اور 1,607 یونٹس تھی۔

یہ بھی پڑھیے

ہنڈا 70 سی سی موٹر سائیکل 3 ہزار اضافے سے 97،900 روپے کی ہوگئی

واضح رہے کہ ملک میں موٹر سائیکلز کی فروخت کے  یہ اعداد و شمار پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررزایسوسی ایشن اراکین کی جانب سے ترتیب دیئے گئے ہیں۔

 ملک میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے چینی بیسڈ اسمبلرز نے ابھی تک جولائی 2022 کے پیداواری اعداد و شمار جاری نہیں کیے ہیں۔

متعلقہ تحاریر