اٹک ریفائنری کے مکمل بند ہونے کے خطرات، اوگرا سے مداخلت کا درخواست

اٹک ریفائنری نے کہا کہ اسٹاک زیادہ جمع ہوگیا جبکہ آئل کمپنیز خریداری سے گریزاں ہے اوگرا معاملے میں مداخلت کریں ورنہ مکمل شٹ داؤن کرنے پڑے گا، آے آر ایل سے اسلام آباد ایئرپورٹ، مسلح افواج سمیت  دیگر اہم ملکی اداروں کو تیل فراہم کیا جاتا ہے

اٹک آئل ریفائنریکے چند یونٹ بند ہونے کے بعد اب مکمل طور پر بند ہونے کا خطر ات منڈلانے لگے ۔ اے آر ایل نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی سے  فوری مدد کا مطالبہ کردیا ہے۔

اٹک آئل ریفائنری کی انتظامیہ نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو ایک خط کے ذریعے مطلع کیا ہے کہ تیل کمپنیز کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری انتہائی کم کررہی ہیں جسکے نتیجے میں اپنی پروڈکشن بند کرنے پر مجبور ہورہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

نوشہرہ کے آئل ڈپو میں آتشزدگی، متعدد آئل ٹینکرز راکھ کا ڈھیر بن گئے

اے آر ایل انتظامیہ کے  چیئرمین اوگرا مسرور خان کے نام خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ریفائنری میں پٹرولیم مصنوعات کا اسٹاک زیادہ جمع ہوگیا ہے اگر تیل کمپنیوں نے اسٹاک نہ اٹھایا اور موجودہ صورتحال برقرار رہی تو ریفائنری مکمل بند کرنا پڑے گی۔

 

چیئرمین اوگرا کو لکھے گئے خط میں بتایا گیا ہے کہ خراب صورتحال کو سنبھالنے اور ریفائنری کے مکمل بند ہونے سے بچنے کے لیے پہلے اپنے خام ڈسٹلیشن یونٹ میں سے ایک کو عارضی طور پر بند کر دیا تھا اور اب اپنی ریفائنری کے تھرو پٹ کو مزید کم کر دیا ہے۔

اٹک آئل ریفائنری  کے مطابق  صلاحیت کے 65 فیصد کے کم از کم تھرو پٹ پر کام کر رہے ہیں، ہمیں ڈر ہے کہ اگر ڈسپیچ پیٹرن برقرار رہا تو اب آنے والے ہفتے کے آخر تک مکمل ریفائنری بند ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیے

او جی ڈی سی ایل کی بڑی کامیابیاں: رواں ماہ تیل و گیس کے تین بڑے ذخائر دریافت

اے آر ایل انتظامیہ  نے کہا کہ شٹ ڈاؤن سے بچنے کیلئے تیل صاف کرنے کا ایک یونٹ بند کردیا گیا ہے۔ ہم آپ سے اس نازک معاملے میں فوری مداخلت کی درخواست کرتے ہیں۔

 اے آر ایل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  تیل کی فراہمی بند ہونے سے گیس کی پیداوار بھی متاثر ہوگی۔ اوگرا معاملے میں فوری مداخلت کرے اور تیل کمپنیوں کو ہدایات جاری کرے۔

واضح رہے کہ  اٹک ریفائنری سے اسلام آباد ایئرپورٹ  مسلح افواج سمیت  دیگر اہم ملکی اداروں کو تیل فراہم کیا جاتا ہے۔

متعلقہ تحاریر