پاکستانی روپیہ پھر گردش ایام کا شکار، ڈالر اوپن مارکیٹ میں 3 روپے مہنگا ہوگیا

اسٹیٹ بینک پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے مہنگا ہونے سے 217روپے 66 پیسے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر روپے کو روندتے ہوئے 223 روپے کی سطح پر پہنچ گیا

امریکی ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپیہ ایک بار پھر سے گردش ایام کا شکار ہوگیا۔ امریکی ڈالر کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ایک روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں  3 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔

 امریکی ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدرمیں بہتری کو ریسورس گیئر لگا اوروہ اک بار پھر سے گردش ایام کا شکارہوگیا۔ امریکی ڈالر ایک بار پھر سے بھر پوراڑان بھرنے لگ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

شوکت ترین، حماد اظہر اور مزمل اسلم نے حکومتی معاشی پالیسز کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اسٹیٹ بینک پاکستان  کے اعداد وشمار کے مطابق انٹر بینک میں آج امریکی ڈالر ایک روپیہ مہنگا ہوگیا۔ ایک روپے اضافے سے ایک ڈالر217 روپے 66 پیسے کا ہوگیا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر بھی پاکستانی روپے کو روند ڈالا۔ اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر مزید 3 روپے مہنگا ہوگیا ۔ فاریکس ایوسی ایشن کے مطابق  3 روپے اضافے سے ڈالر 223 روپے کی سطح پر آگیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

حکومت 4 ارب ڈالر کے بدلے کیا کیا سرنڈر کرنے جارہی ہے؟

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹربینک امریکی ڈالر کی قدرمیں2 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد ایک ڈالر 216 روپے 66 پیسے پر پہنچ گیا تھا  جبکہ اوپن مارکیٹ میں  ڈالر 2 روپے مہنگا ہوا تھا۔

متعلقہ تحاریر