نواز شریف کی پھرتیوں نے پی آئی اے کو سوا تین ارب کا چونا لگا دیا
چئیرمین نورعالم خان نے کہاکہ کسی کو فائدہ دینے کیلئے نظریہ ضرورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔ پی آئی اے کا دشمن وہ ہے جس نے بزنس کلاس ختم کی۔

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف کی پھرتیاں، پی آئی اے کے لئے 3 ارب 25 کروڑ روپے کے نقصان کا سبب بن گئیں، ایف آئی اے نے تحقیقات بھی بند کردی، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں ہوشربا انکشافات۔
پی آئی اے میں پریمئر سروس کا آغاز کرنے کی سابق وزیراعظم نواز شریف کی پھرتیاں ، قومی خزانے پر 3 ارب 25 کروڑ کا نقصان کر گئیں۔
چیئرمین نور عالم خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلا س ہوا۔
یہ بھی پڑھیے
آئی ایم ایف کی ڈیل پاکستانی عوام کیلئے کیوں بری خبر ہے؟
کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے کے الیکٹرک کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا
اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے بتایاکہ پی آئی اے میں پریمیئر سروس سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر شروع کی گئی۔
پی آئی اے بورڈ اجلاس میں پریمیئر سروس شروع کرنے کا فیصلہ ہوا تھا، اجلاس میں کہا گیا سروس سے امیج بہتر ہوگا لیکن یہ فیصلہ معاشی طور پر سودمند ثابت نہیں ہوا۔
پریمیئر سروس شروع کرنے کا فیصلہ بورڈ کا مشترکہ تھا۔ بورڈ اجلاس میں کسی نے اس منصوبے سے اختلاف نہیں کیا۔
آڈٹ حکام نے کہاکہ پی اے سی پیراجات کو ایف آئی اے از خود بند نہیں کر سکتی۔
چئیرمین نورعالم خان نے کہاکہ کسی کو فائدہ دینے کیلئے نظریہ ضرورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔ پی آئی اے کا دشمن وہ ہے جس نے بزنس کلاس ختم کی۔
نورعالم خان نے کہاکہ پی آئی اے مالیاتی خسارے کا شکار ہے، افسران اور ان کے اہلخانہ کو فری ٹکٹس دیئے جارہے ہیں۔
مشاہد حسین سید نے کہاکہ بورڈ آف ڈائریکٹرز ، سابق بورڈ آف ڈائریکٹرز اور ان کے اہلخانہ کو ٹکٹس دیئے جارہے ہیں، جس پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے پی آئی اے کو فوری طور پر فری ٹکٹس ختم کرنے کی ہدایت کردی۔