اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے مزید مہنگا ہوکر225 روپے کی سطح پرآگیا

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں38 پیسے کا اضافہ ہوا جسکے بعد ایک امریکی ڈالر218 روپے 98 پیسے کا ہوگیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 3 روپے اضافے سے ایک ڈالر 225 روپے تک پہنچ گیا

کاروباری ہفتے کے آخری پاکستان روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدرمیں اضافہ دیکھا گیا۔ اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 3 روپے مہنگا ہوکر 225 روپے کی سطح پر آگیا ہے ۔

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے بیل آؤٹ پیکج کے بعد 2 روز ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مضبوط ہوا تاہم آج انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ایک بار پھر سے ڈالر کی قیمت  میں اضافہ ہوگیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

اگست میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 27 فیصد کمی کے ساتھ 3.2 بلین ڈالر رہا

اسٹیٹ بینک پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک  میں ڈالر کی قیمت میں 38 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد  ایک امریکی ڈالر 218 روپے 98 پیسے کا ہوگیا ہے ۔

انٹربینک میں درآمدی ادائیگیوں کی وجہ سے انٹربینک میں  ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 19 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پراضافہ 38 پیسے تک محدود ہوگیا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر مزید 3 روپے مہنگا ہوگیا۔ 3 روپے اضافے سے اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 225 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے ۔

معاشی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے بیل آؤٹ پیکج مل گیا ہے تاہم درآمدای ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی دیکھی جارہی ہے ۔

متعلقہ تحاریر