فیول پرائس ایڈجسمنٹ اور وزیر اعظم کا اعلان ، اصل کہانی نیوز 360 پر

پاور ڈویژن کی جانب سے تقسیم کار کمپنیز کو لکھے گئے خط کے مطابق بجلی صارفین سے یکمشت کی بجائے قسطوں میں وصولی کی جائے گی۔

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور وزیر اعظم شہباز شریف کے اعلان کی اصل کہانی نیوز 360 سامنے لے آیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے فیول ایڈجسٹمنٹ کا ریلیف 300 یونٹ تک بڑھا دیا۔ وزیر اعظم کے فیصلے پر عمل درآمد کیلئے احکامات جاری کر دئیے گئے۔ پاور ڈویژن نے کے الیکٹرک سمیت تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو خط لکھ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

عوام کے لیے تمام ریلیف ختم ، آئی ایم ایف کے سامنے حکومت کی ایک نہ چلی

کراچی کے عوام 20 کلو آٹے کا تھیلا 2140 روپے میں خریدنے پر مجبور

خط کے متن میں لکھا گیا کہ ماہانہ 201 سے 300 یونٹ تک کے نان پرویکٹڈ گھریلو صارفین کو ریلیف دیا جائے گا۔

Fuel price adjustment

نان پرویکٹڈ صارفین سے اگست کے بلوں میں وصولی نہیں کی جائے گی۔

خط کے مطابق بجلی صارفین سے یکمشت کی بجائے قسطوں میں وصولی کی جائے گی۔

نان پرویکٹڈ صارفین سے اگلے 6 ماہ تک ہر ماہ 1.65 روپے فی یونٹ وصولی کا منصوبہ ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی ادا شدہ رقم ستمبر کے بلوں میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔ اگست کے نظرثانی شدہ بل جاری کردیئے ہیں جن کی تاریخ میں توسیع کی جائے گی۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق جو شہری فیول ایڈجسٹمنٹ چارج سمیت بل ادا کر چکے ہیں، آئندہ ماہ ان کے بلوں سے مطلوبہ رقم کم کر دی جائے گی۔

متعلقہ تحاریر