اگست کے مہینے میں پاکستانیوں نے آر ڈی اے میں 18 کروڑ 70 لاکھ ڈالر جمع کرائے

15 ہزار 388 نئے اکاؤنٹس کے ساتھ روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کی تعداد 4 لاکھ 56 ہزار 732 تک پہنچ گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگست 2022 تک روشن ڈیجیٹل اکاونٹس میں 4 ارب 98 کروڑ ڈالر کی رقم جمع کرائی گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری اعدادوشمار کے مطابق اگست 2022 میں 18 کروڑ 70 لاکھ ڈالر روشن ڈیجیٹل اکاونٹس میں جمع کرائے گئے۔

یہ بھی پڑھیے

سیلاب کی تباہ کاریاں: کیا حکومت اپنے معاشی اہداف حاصل کرپائے گی؟

مفتاح اسماعیل کے آؤٹ اور اسحاق ڈار کے اِن ہونے کا وقت آ گیا

مرکزی بینک کے اعدادوشمار کے مطابق جس کے بعد روشن ڈیجیتل اکاؤنٹس ( آر ڈی اے ) میں جمع کرائی گئی کُل رقم 4 ارب 98 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اگست میں 15 ہزار 388 نئے اکاونٹس کھولے گئے ، جبکہ روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کی کُل تعداد  4 لاکھ 56 ہزار 732 تک پہنچ چکی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق نیا پاکستان سرٹیفیکٹس میں ایک ارب 66 کروڑ ڈالر کی سرمایا کاری کی گئی۔

مرکزی بینک کے مطابق اسلامک سرٹیفیکٹس میں ایک ارب 51 کروڑ ڈالر کی سرمایا کاری ہوئی جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں 4 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی سرمایا کاری ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ تحاریر