انٹربینک میں امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 2 روپے کی مزید کمی

کرنسی مارکیٹ کے ماہرین کے مطابق کئی ہفتوں سے ڈالر عالمی سطح پر مضبوط ہو رہا ہے اور اس کا اثر پاکستان کی کرنسی مارکیٹ پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں 2 روپے کی کمی ہوئی ہے ، اس کی وجہ یہ ہے عالمی سطح پر ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ڈالر دیگر کرنسیز کے مقابلے میں گزشتہ 20 سال کی  بلند ترین سطح پر رینک کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر 223.42 روپے پر بند ہوا، جبکہ گزشتہ روز کے اختتام پر ڈالر 221.42 روپے پر بند ہوا تھا جو آج کے مقابلے میں 2 روپے کم ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستانی روپے کی بے قدری کا رجحان، اوپن مارکیٹ میں ڈالرمزید 3 روپے مہنگا ہوگیا

ملک بھر میں ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ جاری، ایسوسی ایشن کی ہڑتال کی دھمکی

کرنسی مارکیٹ کے ماہرین کے مطابق کئی ہفتوں سے ڈالر عالمی سطح پر مضبوط ہو رہا ہے اور اس کا اثر پاکستان کی کرنسی مارکیٹ پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے پاکستان سے آنے والے مسافروں کو 5,000 درہم کی نقد رقم لے جانے کا پابند جس کی وجہ سے ڈالر کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق یو اے ای کی حکومت کے صرف اس ایک اقدام نے اوپن مارکیٹ میں روزانہ 5 ملین ڈالر کی طلب کو بڑھا دیا ہے۔

ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ اور انٹربینک مارکیٹ ڈالر کی قیمت خرید اور قیمت فروخت میں 10 روپے سے زیادہ کا فرق جو تشویش ناک بات ہے۔

متعلقہ تحاریر