مہنگائی اور بجلی کے زائد بلوں سے تنگ اہلیان کراچی کے لیے بڑا ریلیف
نیپرا نوٹی فیکیشن کے مطابق کراچی والوں کو فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 7 ارب 40 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔

کے الیکڑک صارفین کیلئے اچھی خبر ، نیپرا نے کراچی کے بجلی صارفین کے لئے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 12 پیسے فی یونٹ سستی کردی ہے۔
اہلیان کراچی کو اب ملے گا 7 ارب 40 کروڑ روپے کا ریلیف ، کیونکہ نیپرا نے کمی کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
شہباز حکومت نے 2 ماہ میں بلند ترین شرح سود پر 760 ارب روپے قرض لیا
حکومتی درآمدی پالیسی: ایف پی سی سی آئی اور اپٹما کا تحفظات کا اظہار
نیپرا کی جانب سے جاری ہونے والے فیصلے کے مطابق یہ کمی جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔
کراچی کے بجلی صارفین کو ستمبر کے بجلی بلوں میں سات ارب چالیس کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔
نوٹی فیکیشن کے مطابق کمی کا اطلاق کے الیکڑک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا، اس سے قبل کے الیکڑک نے بجلی تین روپے اڑتالیس پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کی تھی اس کا اطلاق صرف ایک ماہ کے لئے ہوگا۔
مہنگائی سے تنگ حال عوام کو اس سے تھوڑا ہی صحیح مگر کچھ ریلیف تو ملے گا۔