پی ایس ایکس کا 2021 میں ایوارڈ حاصل کرنے والی 25 کمپنیوں کے ناموں کا اعلان

پی ایس ایکس ٹال کمپنیز ایوارڈ کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جیز) پر رپورٹنگ میں تنوع اور شمولیت بھی مد نظر رکھا جاتا ہے۔

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) نے 2021 میں ایوارڈ حاصل کرنے والی ٹاپ 25 کمپنیوں کی فہرست کا اعلان کر دیا ہے۔

پی ایس ایکس ٹاپ 25 کمپنیز ایوارڈز جس کا اجراء 1978 میں ہوا، اسٹاک ایکسچینج میں درج شاندار کارکردگی پیش کرنے والی کمپنیوں کو پیش کیا گیا ہے۔

اس پر وقار ایوارڈ کے لیے مقابلہ کرنے والی کمپنیوں کے لیے اہم شرائط میں کم از کم  30 فیصد ڈیویڈنڈ کی تقسیم، سال کے دوران کل تجارتی دنوں کے کم از کم 50% کے لیے حصص کی تجارت، اور کمپنی ایکسچینج کی ڈیفالیٹر فہرست میں میں نہ ہونا یا اس کے حصص میں زیر جائزہ سال میں لسنٹنگ کمپنیوں اور ایکسچینج کی سیکورٹیز قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر ٹریڈنگ نہ ہونے کی وجہ سے اکاؤنٹ پر معطل ہونا شامل ہے۔

پی ایس ایکس ٹال کمپنیز ایوارڈ کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جیز) پر رپورٹنگ میں تنوع اور شمولیت بھی مد نظر رکھا جاتا ہے۔

وہ کمپنیاں جنہوں نے کارپوریٹ گورننس، مالیاتی لحاظ سے شاندار کارکردگی، حصص یافتگان کی قدر میں اضافہ اور پائیداری کے بارے میں رپورٹنگ پر شاندار کارکردگی  کا مظاہرہ کیا ہو وہ ٹاپ 25 کمپنیز ایوارڈ میں جگہ بناسکتی ہیں۔

خاص طور پر وہ کمپنیاں جنہوں نے اپنے منافع، سرمائے کے تناسب، ڈیویڈنڈ اور قرضے کی ادائیگی کا تناسب، ٹی ایس آر، حصص کا فری فلوٹ، حصص کا کاروبار، کارپوریٹ گورننس اور سرمایہ کاروں کے تعلقات کا جائزہ  بشمول کارپوریٹ سماجی ذمہ داری، پائیدار ترقی کے اہدا، اور تنوع اور شمولیت پر رپورٹنگ کے لیے پی ایس ایکس اپ 25 کمپنیز ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

پی ایس ایکس ٹاپ 25 کمپنیز ایوارڈز 2021 کے اعلان کے موقع پر بات کرتے ہوئے ایم ڈی اور سی ای او پی ایس ایکس ر فرخ ایچ خان نے کہا، ”پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے میں دل کی گہرائیوں سے پی ایس ایکس ٹاپ 25 کمپنیز ایوارڈز 2021 وصول کرنے والی کمپنیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ایسے وقت میں جب ہمیں پاکستان میں مثبت معاشی خبروں  اور رول ماڈل کی ضرورت ہے  پی ایس ایکس ٹاپ 25 کمپنیز ایوارڈز کارپوریٹ کارکردگی، منافع، گورننس، اور پاکستان کی صنعت اور کاروبار میں پائیداری کے بارے میں رپورٹنگ پر بہترین کارکردگی کو اجاگر کرتا ہے

 یہ ایوارڈ عالمی اور ملکی سطح پر پاکستان کے کاروبار اور معیشت کا ایک مثبت امیج پیش کرتا ہے۔بین الاقوامی سطح پر یہ کمپنیاں نہ صرف پاکستان میں  بہترین ہیں بلکہ بہترین عالمی اداروں کے ساتھ بھی ان کا موازنہ کیا جا سکتا ہے

 2021 میں ٹاپ 25 کمپنیوں کے ایوارڈز کی فہرست میں کارکردگی کی بنیاد پر  جگہ بنانے والی کمپنیوں کی درجہ بندی

1 فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ

2 اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ

3 سسٹمز لمیٹڈ

4 فیروزسن لیبارٹریز لمیٹڈ

5 اینگرو فرٹیلائزرز لمیٹڈ

6 سیکورٹی پیپرز لمیٹڈ

7 داؤد ہرکولیس کارپوریشن لمیٹڈ

8 حبیب بینک لمیٹڈ

9 ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ

10 میزان بینک لمیٹڈ

11 دی حب پاور کمپنی لمیٹڈ

12 ایم سی بی بینک لمیٹڈ

13 سیان لمیٹڈ

14 ای ایف یو لائف انشورنس لمٹیڈ

15 پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ

16 بینک الفلاح لمیٹڈ

17 جوبلی لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ

18 انٹرنیشنل انڈسٹریز لمیٹڈ

19 اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ

20 ماری پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ

21 گدون ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ

22 انٹرنیشنل اسٹیلز لمیٹڈ

23 پاکستان کیبلز لمیٹڈ

24 پیکجز لمیٹڈ

25 آدم جی انشورنس کمپنی لمیٹڈ

متعلقہ تحاریر