آسان موبائل اکاؤنٹ سے22لاکھ70ہزار خواتین نے بینک اکاؤنٹ کھلوالیے

کیش لیس معیشت اور خواتین کی معاشی خودمختاری کی جانب اہم قدم، پاکستان میں آسان موبائل اکاؤنٹ کے ذریعے22لاکھ 70 ہزار خواتین نے بینک اکاؤنٹ کھلوالیے۔
اس بات کا اعلان وزیراعظم شہباز شریف کے اسٹرٹیجک ریفارمزیونٹ کے سربراہ سلمان صوفی نے کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ملک بھر میں آٹے کے دام بڑھ گئے، نیا مسئلہ سر اٹھانے لگا
رواں ماہ ستمبر کے 16 دنوں میں ایک ڈالر 19 روپے مہنگا ہوا
سلمان صوفی نے آسان موبائل اکاؤنٹ کے ذریعے کھلوائے گئے بینک کھاتوں کے اعداد و شمار شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ نئے آسان موبائل اکاؤنٹ اسٹریٹجک اقدام کے تحت خواتین کے 22لاکھ 70ہزارسے زیادہ بینک اکاؤنٹس کھولے گئے ہیں۔
Pleased to share that over 2.27 Million bank accounts of women have been opened under the new Aasaan mobile Account strategic initiative.
No mobile data necessary. SMS based account opening & operating.
A major step towards cashless economy & financial inclusion of women. pic.twitter.com/PI6rbQcQMs
— Salman Sufi (Wear A Mask To Save Lives) (@SalmanSufi7) September 16, 2022
انہوں نے بتایا کہ ایس ایم ایس پر مبنی بینک اکاؤنٹ کھولنے اور چلانے کیلیے موبائل ڈیٹا کی ضرورت نہیں ہے۔یہ نقدی سے پاک معیشت اور خواتین کی مالی شمولیت کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔









