سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے بھرپور مالی معاونت کی جائے گی، ایشیائی ترقیاتی بینک

اے ڈی بی کے اعلامیے کے مطابق تباہ حال سڑکوں ، پلوں ، انفراسٹرکچر ، اسکولوں ، گھروں ، فصلوں کی دوبارہ بوائی اور طبی سہولتوں کے لیے اسپتالوں کی دوبارہ تعمیر کی جائے گی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی میں بھرپور مالی معاونت کی جائے گی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے لیے بڑے پیکج کی تیاری پر کام شروع کردیا گیا ہے۔

ترجمان ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کے لیے فنڈ میں حصہ لیں گے، اور پاکستان کی بھرپور معاونت کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے

سندھ میں سیلاب: بااثر افراد امدادی سامان پر ہاتھ صاف کرنے لگے

منچھر جھیل سے پانی اخراج کے بعد سہون کے سینکڑوں دیہات زیرآب آگئے

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ غریب اور مستحق افراد کی بھرپور مدد کی جائے گی۔

بینک اعلامیے میں مزید کہنا گیا ہے کہ سیلاب میں بیمار ہونے والی خواتین ، مردوں اور بچوں کو صحت کی سہولتیں فرایم کی جائیں گی ، اور طبی عملہ بھی تعینات کیا جائے گا۔

بینک کا اپنے اعلامیے میں کہنا ہے کاشت کاروں کی فصلوں کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے ترجمان کا کہنا ہے کسانوں کو دوبارہ فصلیں اگانے اور اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے بھرپور مالی معاونت کی جائے گی۔

بینک اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اے ڈی بی سیلاب سے تباہ سڑکوں، پلوں اور انفراسٹرکچر کی تعمیر نو کے لیے فنڈز فراہم کرے گا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنے اعلامیے میں یہ بھی کہا ہے کہ سیلاب سے تباہ حال گھروں ، اسکولوں ، اسپتالوں اور دیگر عمارتوں کی تعمیر نو میں مدد کی جائے گی۔

متعلقہ تحاریر