ملک میں خوراک کی وافر مقدار موجود ہے، این ایف آر سی سی کا بیان

نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینیشن سینٹر (NFRCC) کے حکام کا کہنا ہے کہ چھ لاکھ ٹن گندم درآمد کی جا چکی جبکہ باقی درآمد کے پراسس میں ہے۔

نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینیشن سینٹر (NFRCC) کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں آئندہ چھ ماہ کیلئے گندم کا اسٹاک موجود ہے، چھ لاکھ ٹن گندم درآمد کی جا چکی جبکہ باقی درآمد کے پراسس میں ہے۔

نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینیشن سینٹر (NFRCC) کے حکام کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ مجموعی طور پر 18 لاکھ ٹن گندم درآمد کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے

مالی سال کے پہلے ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 16.5 فیصد کی کمی

ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کی باعث آج بھی ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

حکام این ایف آر سی سی کے مطابق ملک بھر میں فوڈ آئٹم کی کوئی کمی نہیں ہے۔ گزشتہ سال 7.5 ملین ٹن کی پیداوار کیلئے آلو کی فصل کاشت کی گئی تھی

این ایف آر سی سی کے مطابق ملک بھر کیلئے آلو کی ضرورت 4.2 ملین ٹن ہے، ملک بھر کی ضرورت کے مطابق گزشتہ سال ٹماٹر کی فصل کاشت کی گئی، ایران اور افغانستان سے پیاز اور ٹماٹر کی فصل درآمد کرنے کا پراسس شروع ہے۔

این ایف آر سی سی کے مطابق پیاز اور ٹماٹر کی فصل درآمد کرنے کیلئے تمام ٹیکسز کی چھوٹ دی گئی ہے، ملک بھر کیلئے 1.5 ملین ٹن پیاز اور ٹماٹر کی ضرورت ہے۔

این ایف آر سی سی کا کہنا ہے کہ 55 ہزار ٹن ٹماٹر اور 6 ہزار ٹن پیاز درآمد کیے جا چکے ہیں، ملک بھر کیلئے دال مسور اور ماش کی ضروریات 1.5 ملین ٹن ہے۔

این ایف آر سی سی  کے مطابق دال مسور اور ماش کینیڈا، آسٹریلیا، میانمار کی درآمد کی جائے گی، دال مونگ طلب کے مطابق ملک میں دستیاب ہے۔

این ایف آر سی سی کے حکام کا کہنا ہے کہ دسمبر 2022 تک کیلئے چاولوں کا اسٹاک موجود ہے، ملک میں چاول کی پیداوار 9.7 ملین ٹن اور طلب 3.8 ملین ٹن ہے۔

متعلقہ تحاریر