اقوام متحدہ کی مالیاتی اداروں سے پاکستان کے قرضے ری شیڈول کرنے کی اپیل
اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام نے اپنے میمورینڈم قرض دہندگان سے ادائیگیوں کو موخر کرنے کا بھی پروگرام دیا ہے۔
اقوام متحدہ (یو این) نے اپنے پالیسی نوٹ میں کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی ادارے اور ممالک کو پاکستان کے لیے قرضے ری شیڈول کرنا چاہیے۔
اقوام متحدہ کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ سیلاب نے پاکستان کی معیشت کو بری طرح سے نقصان پہنچایا ہے ، اس لیے مالی بحران کے اضافے پر پاکستان کو بین الاقوامی برادری سے اپنے قرضوں میں چھوٹ کے لیے بات چیت کرنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیے
ملک میں خوراک کی وافر مقدار موجود ہے، این ایف آر سی سی کا بیان
گیس کی پیداوار میں 6 فیصد کمی،ایل این جی کا استعمال33فیصد بڑھ گیا
اقوام متحدہ کا ترقیاتی پروگرام اس ہفتے پاکستان کی حکومت کے ساتھ قرضوں کی "ری شیڈولنگ” کی اپنی تیار کردہ یاداشت شیئر کرے گا۔
پالیسی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک (پاکستان) کے قرض دہندگان کو قرضوں میں ریلیف دینے پر غور کرنا چاہیے تاکہ پاکستان کے پالیسی ساز سیلاب متاثرین کے لیے مالی امداد کو ترجیح دے سکیں۔
اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی جانب سے تیار کردہ میمورینڈم میں مزید قرضواں کی "ری شیڈولنگ” یا تبادلے کی تجاویز پیش کی گئی ہیں، جبکہ قرض دہندگان سے ادائیگیوں کو موخر کرنے کا بھی پروگرام دیا گیا۔
اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی میں کہا گیا ہےکہ اس کے بدلے میں پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے ہونے والی تباہی سے مزید بچنے کے لیے انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری پر رضامند ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے اس سے قبل 30 بلین ڈالر کے نقصان کا تخمینہ لگایا تھا۔
حکومت پاکستان اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے سیلاب کا ذمہ دار موسمیاتی تبدیلی کو قرار دیا تھا۔