ڈالر کی ذخیرہ اندوزی روکنے کے لیے اسٹیٹ بینک کا راست اقدام

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام ایکسچینج کمپنیز کا ہدایت جاری کی ہیں جو خریدار 2000 ڈالر کے مساوی غیرملکی کرنسی خریدے گا وہ اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے خریدے گا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے ڈالر کی فروخت سے متعلق ایکسچینج کمپنیوں کو نیا ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔

ترجمان اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں ایکسچینج کمپنیوں کو اس بات کا پابند کیا گیا ہے کہ روپے کے مقابلے میں ڈالر یا کسی بھی دوسری غیرملکی کرنسی جس کی مالیت 2000 ڈالر کے برابر ہو گی وہ خریدار کے ذاتی بینک اکاؤنٹ کے چیک کے ذریعے ہو گی۔

یہ بھی پڑھیے

ملک میں خوراک کی وافر مقدار موجود ہے، این ایف آر سی سی کا بیان

اقوام متحدہ کی مالیاتی اداروں سے پاکستان کے قرضے ری شیڈول کرنے کی اپیل

مرکزی بینک کی جانب سے جاری ہونے والے مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ہدایات غیر ملکی زرمبادلہ کے لین دین میں شفافیت کو فروغ دینا ہے اور دستاویزات کو شفاف بنانے کے لیے جاری کی گئی ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "یہ قدم عام لوگوں کو مختلف بینکنگ چینلز استعمال کرنے کی ترغیب دینے پر بھی مرکوز ہے، اس طرح کی ٹرانزیکشن عام طور پر زیادہ محفوظ ہوتی ہے۔ اس کا ایک مقصد غیرملکی زرمبادلہ کی حقیقی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔”

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہونے والی ہدایات میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ "ایکسچینج کمپنیز ٹرانزیکشن، انسٹرومنٹ ریفرنس نمبر اور فنڈز منتقل کرنے والے بینک کا نام، اور انسٹرومنٹ جاری کرنے والے صارف کے شناختی دستاویز نمبر کے ساتھ ٹرانزیکشن کی رسید پر درج کیا جائے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ان تمام ایکسچینج کمپنیز کو متنبہ کیا جو ان ہدایات کی تعمیل کرنے میں ناکام رہیں، فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ، 1947 کی متعلقہ دفعات کے تحت ریگولیٹری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ تحاریر