ڈار کی آمد: ڈالر نیچے اور اسٹاک مارکیٹ اوپر چلی گئی

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100انڈیکس میں 531 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جبکہ انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 65 پیسے سستا اور اوپن مارکیٹ میں تقریباً سات روپے کمی سے 238 روپے کی سطح پر آگیا

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستانی کرنسی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدرمی میں نمایاں کمی دیکھی گئی جبکہ حصص بازار میں بھی تیزی کا رجحان دیکھا گیا ۔

ہفتہ وارتعطیلات کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا جبکہ امریکی ڈالرکی سطح میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ۔

یہ بھی پڑھیے

ڈالر کی ذخیرہ اندوزی روکنے کے لیے اسٹیٹ بینک کا راست اقدام

اسٹیٹ بینک پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 65 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد  ایک ڈالر 237 روپے 2 پیسے پر آگیا ۔

اوپن مارکیٹ میں بھی  ایک ڈالر 6 روپے 40 پیسے سستا ہوا۔فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق  6 روپے 40 پیسے کی نمایاں کمی کے بعد ایک ڈالر 238 روپے کا ہوگیا ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔ حصص بازارکے 100 انڈیکس میں 531 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

آج حصص بازار میں   تقریباً ساڑھے 21 کروڑ  شیئر کے سودے ہوئے  جن کی مالیت 9 ارب 51 کروڑ رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 71 ارب روپے اضافے سے 6 ہزار 761 ارب روپے ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 531 پوائنٹس اضافے کے بعد  41 ہزار151 کی سطح پر بند ہوا ۔

متعلقہ تحاریر