پی ایس ایم سی اسٹیک ہولڈرز گروپ کا اسٹیل ملز میں پروفیشنل مینجمنٹ کی تقرری کا مطالبہ

پاکستان اسٹیل ملز اسٹیک ہولڈرz گروپ نے فیڈرل سیکرٹری انڈسٹریز ایند پروڈکشن امداد بوسال، سی ای او پاکستان اسٹیل ملز ڈاکٹر سیف جونیجو ، کارپوریٹ سیکریٹری اسٹیل ملز شفیق انجم کو خط لکھ کر نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو اور  پروفیشنل مینجمنٹ کی تقرری کا مطالبہ کیا ہے

پاکستان اسٹیل ملزاسٹیک ہولڈرز گروپ نے فیڈرل سیکرٹری انڈسٹریز ایند پروڈکشن امداد بوسال، سی ای او پاکستان اسٹیل ملز ڈاکٹر سیف جونیجو ، کارپوریٹ سیکریٹری اسٹیل ملز شفیق انجم سے قابل ادائیگی قرضوں کی ذمہ داریوں کے تصفیے  میں مدد کی اپیل کردی ۔

پی  ایس ایم  سی کے اسٹیک ہولڈرز گروپ  نے  فیڈرل سیکرٹری  انڈسٹریز ایند پروڈکشن، سی ای او پاکستان اسٹیل ملز اور کارپوریٹ سیکریٹری  اسٹیل ملز   کو ایک  خط  کے ذریعے  آگاہ کیا کہ غیر شفاف نجکاری کے عمل میں رکاوٹ کو دور کرنے اور موجودہ حکومت کی طرف سے "نقصان کا باعث بننے والے عوامل” کی چھان بین کیے بغیر جمود برقرار رکھنا عدالتوں میں زیر التوا معاملے کو حل کرنے میں مزید پیچیدہ ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

مالی سال کے پہلے ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 16.5 فیصد کی کمی

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پی ایم سی سی کے اسٹیک ہولڈرز گروپ کو معلوم ہوا ہے کہ  پاکستان اسٹیل ملز کارپوریشن کا نان پروفیشنل بورڈ آف ڈائریکٹرز مبینہ طور پر انتظامی/مالی بے ضابطگیوں میں ملوث ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ منافع کمانے والی PSMC کو وزارت صنعت و پیداوار (MOI&P)/حکومت کے مقرر کردہ غیر پیشہ ور افراد (پسند کے افراد) نے جان بوجھ کر تباہ کیا ۔

اسٹیل ملز کو تباہ کرنے والے اسٹیل پلانٹ کے افعال کو نہیں جانتے تھے اور ان کی کارکردگی کی نگرانی نہیں کرتے تھے جس سے معیشت/عوام پر منفی اثرات  پڑتے ہیں۔

اتحت افسران نے احتساب کے خوف کے بغیر PSMC/ٹیکس دہندگان کی قیمت پر نجی شعبے کو فائدہ پہنچانے کے لیے اپنی غلطیوں کو چھپانے کے لیے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر، نئے سیکریٹری، اور نئے وزیر کو گمراہ کیا ہے۔

 PSMC اسٹیک ہولڈرز گروپ، یقین رکھتا ہے کہ PSMC میں صلاحیت ہے، اور اسے مقامی تربیت یافتہ انسانی وسائل کے ساتھ بحال کیا جا سکتا ہے اور نجکاری کے بغیر اس کے مفلوج پٹھوں کو فعال کرنے کے لیے فنڈنگ ​​کی جا سکتی ہے، اس کے تحت حکومت اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرے۔

خط میں نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو اور  پروفیشنل مینجمنٹ کی تقرری کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ اسٹاک ہولڈر گروپ نے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داریوں کے تعین کے لیے تحقیقات اور غلطی والے افراد سے مالی وصولیوں کے لیے جوابدہی کا آغاز کیاجائے ۔

متعلقہ تحاریر