انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے سے زائد کی کمی

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستان کرنسی کی قدرمیں بہتری آنے لگی، گزشتہ 2 روز کے دوران انٹربینک میں ایک ڈالر 6 روپے سستا ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 10 روپے 50 پیسے کی کمی ہوئی، انٹربینک میں ایک ڈالر 233 روپے 91 پیسے کی سطح پر آگیا

امریکی ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں مسلسل  دوسرے روز اضافہ دیکھا گیا۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 11 پیسے کی کمی دیکھی گئی ۔

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل دوسرے روز کمی کا رجحان رہا۔  دو روز کے دوران پاکستانی کرنسی کی قدر میں   6 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ۔

یہ بھی پڑھیے

رواں ماہ ستمبر کے پہلے13دنوں میں ایک ڈالر 14روپے تک مہنگا ہوگیا

اسٹیٹ بینک پاکستان کے مطابق آج انٹربینک مارکیٹ میں 3.11 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ 3 روپے سے زائد کی کمی کے بعد انٹربینک میں ایک ڈالر 233 روپے 91 پیسے پر بند ہوا ۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ایک ڈالر ساڑھے تین روپے سستا ہوا۔  دو روز کے دوران اوپن مارکیٹ میں  ایک ڈالر  10 روپے 40 پیسے سستا ہوا ۔

فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق آج آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے 50 پیسے سستا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 234 روپے ہے۔

حکومت کی جانب سے اسحاق ڈار کو وزیرخزانہ  بنانے کے فیصلے کے  بعد گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 237.02 روپے تک گرگیا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں  ڈالر کی قدر میں تقریباً 7 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

منگل کو منی مارکیٹ کھلنے کے فوراً بعد امریکی ڈالر مزید گر کر 236 روپے پر آگیا تھا تاہم انٹرا ڈے ٹریڈنگ کے دوران روپے کی قدر میں مزید اضافہ ہوا۔

گزشتہ چند ہفتوں میں، اوپن مارکیٹ اور انٹربینک مارکیٹ کے نرخوں کے درمیان فرق بڑھ کر 11 روپے سے زیادہ ہو گیا تھا۔

متعلقہ تحاریر