ڈالر کی قدر میں آج پھر کمی، انٹربینک میں 232 روپے 12 پیسے کا ہوگیا
کاروباری ہفتے تیسرے روز امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری دیکھی گئی، انٹربینک میں ڈالر77 پیسے کی کمی سے 232 روپے 12 پیسے کا ہوگیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 1 روپیہ سستا ہوکر 233 روپے کا ہوگیا
کاروباری ہفتے تیسرے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مزید اضافہ دیکھا گیا ہے۔ آج انٹر بینک میں77 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 1 روپے کی کمی سے ڈالر 233 روپے کا ہوگیا ۔
اسحاق ڈار کی وزیر خزانہ کی حیثیت سے انٹری نے روز بروز ہوتی ڈالر کی قدر میں اضافے کو روک دیا ہے۔ گزشتہ 4 روز کے دوران ڈالر کی قدر میں تقریباً 8 روپے کمی ہوئی جس سے ملکی قرضوں میں بھی کمی آئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان میں مالی سال 2023 میں مہنگائی کی شرح 18 فیصد تک رہے گی، ایشیائی ترقیاتی بینک
اسٹیٹ بینک پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ایک ڈالر کی قدر میں 77 پیسے کی کمی ہوئی۔ 77 پیسے کی کمی کے بعد 233 روپے 91 پیسے سے کم ہوکر 232 روپے 12 پیسے کا ہوگیا ہے ۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/v4VsDNfLah pic.twitter.com/kdHo1MFlF2
— SBP (@StateBank_Pak) September 28, 2022
انٹربینک میں ایک موقع پر ڈالر مزید 2 روپے 41 پیسے نیچے آکر 231 روپے 50 پیسے کی سطح پر آیا تاہم آخری لمحات میں 77 پیسے کی کمی کے بعد 232 روپے 12 پیسے پر بند ہوا۔
فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی ایک ڈالر ایک روپے کمی کے بعد 233 روپے کی سطح پر آگیا ہے ۔
چار دن میں ڈالر 8 روپے سے زیادہ سستا ہوچکا ہے اور پاکستان قرضوں کے بوجھ میں 1050 ارب روپے کی کمی واقع ہوچکی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ روپیہ کی قدر کو مستحکم کرنے کے لیے کچھ بینکوں کی مانیٹرنگ مزید سخت کی جاسکتی ہے جو ڈالر کو مزید تنزلی سے دوچار کرسکتی ہے۔