75ویں یوم آزادی پر تیار کردہ 75 روپے کا اعزازی نوٹ عوام کیلیے جاری
اعزازی نوٹ ملک بھر میں اسٹیٹ بینک کے بی ایس سی دفاتر اور کمرشل بینکوں کی برانچز پر دستیاب ہے، خریداری کے لیے استعمال کیا جاسکےگا، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پاکستان کے75 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے 75 روپے کا اعزازی بینک نوٹ آج جاری کردیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق بینک کے صدر دفتر میں 14 اگست مناتے ہوئے اعزازی بینک نوٹ کا ڈیزائن پیش کیا گیا تھا، عوام کے لیے 75 روپے کا اعزازی بینک نوٹ آج سے جاری کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
75 ویں یوم آزادی پر 75 روپے کے اعزازی نوٹ کی نقاب کشائی
ڈالر پر ڈار افیکٹ پڑتے ہی روپے کی قدر میں اضافہ ہونے لگا
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ اعزازی نوٹ ملک بھر میں اسٹیٹ بینک کے بی ایس سی دفاتر اور کمرشل بینکوں کی برانچز پر دستیاب ہے۔ یہ نوٹ ملک بھر میں خریداری کے لیے استعمال کیا جاسکےگا۔
1/2 #SBP has issued a commemorative banknote of Rs75 on the occasion of 75th anniversary of Pakistan’s independence. The commemorative banknote will be available for general public from SBP BSC offices & Commercial Banks’s branches from 30Sep22.
See PR: https://t.co/UgLboiQDqZ pic.twitter.com/8g7rtFfSkP
— SBP (@StateBank_Pak) September 29, 2022
اسٹیٹ بینک کے مطابق 75 روپےکے نوٹ کا ڈیزائن اسٹیٹ بینک اور مقامی آرٹسٹوں نے مرتب کیا۔ نوٹ کےایک جانب قائداعظم، علامہ اقبال، سرسید احمد خان اور فاطمہ جناح کی تصاویر ہیں، نوٹ کےدوسری جانب مار خور اور دیودارکے درخت کی تصاویرہیں، نوٹ کی پشت کو ماحولیاتی تبدیلیوں پرقومی عزم کو مدنظر رکھتےہوئےمرتب کیا گیا ہے۔
1/2 #SBP unveils the design of Rs.75 commemorative banknote being issued on 75th anniversary of the country’s independence. The note will be available for public issuance from 30th September 2022.
For details: https://t.co/ZvCNGKxSjV pic.twitter.com/qweDbs28g7
— SBP (@StateBank_Pak) August 14, 2022
یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک نے رواں سال 75ویں یوم آزادی پر 75 روپے کے نوٹ کا ڈیزائن پیش کرتےہوئے اس حوالے سے خصوصی وڈیو بھی جاری کی تھی جس میں نوٹ کی چیدہ چیدہ خصوصیات پیش کی گئی تھیں۔









