پاکستانیوں کی روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں عدم دلچسپی، ستمبر میں محض17 کروڑ ڈالر آئے

اسٹیٹ بینک پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان کو ستمبر 2020 سے ستمبر 2022 کے درمیان روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے 5.1 بلین ڈالر کی آمد ہوئی تاہم ستمبر کے مہینے کے دوران ترسیلات زر کی آمد 168 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی جوکہ اگست میں 187 ملین ڈالر اور جولائی 2022 میں 188 ملین ڈالر تھی

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں جمع ہونے والی غیرملکی ترسیلات کا حجم 5 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا تاہم گزشتہ ماہ ستمبر کے دوران روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں آنے والی رقم میں کمی رجحان رہا۔

اسٹیٹ بینک پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان کو ستمبر 2020 سے ستمبر 2022 کے درمیان روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ (RDA) کے ذریعے 5.1 بلین ڈالر کی آمد ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے

اسٹیٹ بینک نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کا پلیٹ فارم مہیا کردیا

مرکزی بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ  کے تحت ترسیلات زر کی آمد ستمبر 2022 کے آخر تک بڑھ کر 5.15 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی جو اگست کے آخر تک 4.981 بلین امریکی ڈالر تھی۔

 اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ستمبر کے مہینے کے دوران ترسیلات زر کی آمد 168ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی جوکہ اگست میں187 ملین ڈالر اور جولائی 2022 میں 188 ملین ڈالر تھی۔

ایس بی پی  نے بتایا کہ ستمبر کے دوران روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں آنے والی رقم میں کمی رہی اور محض 16 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز وصول ہوئے جو جنوری 2021 سے اب تک کے کم ترین ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر2020 سے ستمبر2022 تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعہ سرمایہ کاری 3 ارب 30 کروڑ ڈالرز کی سطح تک پہنچ گئی ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کنونشل نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں 1 ارب 69 کروڑ ، اسلامی نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں1ارب 57 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوئی جبکہ حصص مارکیٹ میں 4 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کی سرمایہ کاری کی گئی۔

متعلقہ تحاریر