امریکی ڈالر کی قدر میں کمی سے بیرونی قرضوں میں 2 ہزار750 ارب کی نمایاں کمی

پاکستانی روپیہ امریکی کرنسی کے مقابلے  گزشتہ 12 روز کے دوران مضبوط سے مضبوط تر ہوتا جا رہا ہے، اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں اعشاریہ 8 فیصد کی کمی کے بعد ایک ڈالر 217 روپے 79 پیسے کی سطح پر آگیا ہے  جبکہ اوپن مارکیٹ میں  ایک ڈالر 219 میں دستیاب ہے

امریکی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ گزشتہ 12روز کے دوران ایک ڈالر کی قیمت میں تقریبا23 روپے کی کمی ہوچکی ہے ۔

پاکستانی روپیہ امریکی کرنسی کے مقابلے گزشتہ 12روز کے دوران مضبوط سے مضبوط تر ہوتا جارہا ہے۔ آج بھی انٹر بینک میں ایک ڈالر کی قدر میں اعشاریہ 8 فیصد کمی کا رجحان دیکھا گیا ۔

یہ بھی پڑھیے

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے نیشنل بینک سمیت پانچ بینکس کی ریٹنگ کم کردی

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق آج انٹربینک مارکیٹ میں ایک ڈالر 18 پیسے سستا ہوا۔ انٹربینک میں اعشاریہ 8 فیصد کی کمی کے بعد ایک ڈالر 217 روپے 79 پیسے کی سطح پر آگیا ہے ۔

فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق آج اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھ گیا۔ اوپن مارکیٹ میں ایک روپے کی کمی سے ڈالر 219 روپے کا ہوگیا ہے ۔

معاشی امور پر نظر رکھنے والے تجزیہ کاروں کے مطابق 12 روز بھی ڈالر کی قدر میں 23 روپے کمی سے پاکستان کے بیرونی قرضوں میں 2ہزار 750ارب روپے کی نمایاں کمی آچکی ہے ۔

معاشی ماہرین نے کہا ہے کہ  روپے کی قدر میں اضافے اور ڈالر کی قیمت میں کمی سےدرآمدی لاگت کم ہو گی  اور اس کا  مثبت اثر  مہنگائی پر پڑے گا جس سے مہنگائی کی سطح کم ہوگی ۔

متعلقہ تحاریر