امریکی ڈالر کو مسلسل 14 روز تک دباؤ میں رکھنے والا پاکستانی روپیہ آج کمزور پڑگیا

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز امریکی ڈالر کو مسلسل 14 روز تک آنکھیں دکھانے والے روپے کی قدر میں آج معمولی کمی دیکھی گئی، انٹربینک میں ایک ڈالر 9 پیسے مہنگا ہوکر217 روپے 88 پیسے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈیڑھ روپے اضافہ ہوا

امریکی ڈالر کو مسلسل 14 دن تک دباؤ میں رکھنے والی پاکستانی کرنسی روپے کی قدر میں آج معمولی کمی دیکھا گیا۔ آج انٹر بینک میں ایک ڈالر کی قیمت میں 9 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ۔

کاروباری ہفتے کے  تیسرے روز امریکی ڈالر کو مسلسل 14 روز تک آنکھیں دکھانے والے روپے کی قدر میں آج معمولی کمی دیکھی گئی۔ انٹر بینک میں ڈالر 9 پیسے مہنگا ہوگیا ۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان میں مہنگائی،بیروزگاری بڑھے گی،شرح نمو 3.5فیصد رہے گی، آئی ایم ایف

اسٹیٹ بینک پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق آج انٹر بینک میں ایک ڈلر کی قدر میں 9 پیسے کا اضافہ ہوا ۔  9 پیسے اضافے سے ایک ڈالر  217 روپے 88 پیسے کی سطح پر آگیا  ۔

دوسری جانب  اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ۔ فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 50 پیسے مہنگا ہوکر 220 روپے 50 پیسے پر پہنچ گیا ۔

معاشی امور کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ 14 روز کے دوران انٹربینک میں ڈالر 21 روپے 77 پیسے کی کمی ہوئی جس سے پاکستانی روپے میں بیرونی قرض کا بوجھ 2800 ارب روپے کمی ہوچکی ہے۔

معیشت کے ماہرین نے کہا کہ ڈالر سستا ہونے سے درآمدی لاگت کم ہو گی جس سے ملک میں جاری مہنگائی کی رفتار روکنے میں مدد ملے گی ۔

یاد رہے کہ  اتحادی حکومت کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے  اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ  ڈالر کی موجودہ قدر  بہت زیادہ ہے اسے 200  سے کم کی سطح پر لائیں گے ۔

متعلقہ تحاریر