ترسیلات زر میں سالانہ بنیاد پر 12.3فیصد اور ماہانہ بنیاد پر 10.5فیصد کمی
جولائی سے ستمبرتک کی پہلی سہ ماہی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 7.7 ارب ڈالر بھجوائے، جس میں 6.3 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں سالانہ بنیاد پر 12.3 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر 10.5 فیصد تک کمی دیکھی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 2.4 ارب ڈالر وطن بھیجے۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں ماہانہ بنیادوں پر 10.5 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 12.3 فیصد کمی واقع ہوئی۔
یہ بھی پڑھیے
ڈالر کو مسلسل 14 روز تک دباؤ میں رکھنے والا پاکستانی روپیہ آج کمزور پڑگیا
پاکستان میں مہنگائی،بیروزگاری بڑھے گی،شرح نمو 3.5فیصد رہے گی، آئی ایم ایف
جولائی سے ستمبرتک کی پہلی سہ ماہی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 7.7 ارب ڈالر بھجوائے، جس میں 6.3 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے ستمبر میں سب سے زیادہ 61.66 ملین ڈالر بھیجے۔ ستمبر 2022 کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی صورت میں 2.4 بلین ڈالر موصول ہوئے۔
اس سال اگست کے مقابلے ستمبر میں ترسیلات زر میں 10.5 فیصد کمی واقع ہوئی۔مرکزی بینک کے مطابق ستمبر 2021 کے مقابلے میں ستمبر 2022 میں ترسیلات زر میں 12.3 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔
جولائی سے ستمبر تک بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 7.7 ارب ڈالر وطن بھیجے۔ گزشتہ مالی سال کے پہلے تین مہینوں کے مقابلے میں رواں مالی سال کے تین مہینوں میں ترسیلات میں 6.3 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
گزشتہ ماہ سعودی عرب سے 61.66 ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 47.43 ملین ڈالر، برطانیہ سے 30.78 ملین ڈالر اور امریکا سے 26.81 ملین ڈالر موصول ہوئے۔