یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ نے غریب عوام پر ایک مہنگائی بم گرا دیا

چاول ، گھی ، کوئنگ آئل ، چائے کی پتی سمیت درجنوں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کرکے غریب عوام پر مزید عرصہ حیات کو تنگ کردیا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی مہنگائی راج کرنے لگی ، درجنوں اشیاء ضروریہ مزید مہنگی ، نوٹی فیکیشن جاری کردیا ہے، مہنگائی سے تنگ حال عوام حکمرانوں پر پھٹ پڑے۔

ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر دودھ ، چائے ، کوکنگ آئل،  گھی سمیت متعدد اشیاء مہنگی کر دی گئی ہیں۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر مخلتف برانڈز نے قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں پر اطلاق فوری طور نافذالعمل ہو گا۔

نئی قیمتوں کے مطابق ایک لیٹر دودھ کی قیمت میں 20 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے اور ایک لیٹر دودھ کی قیمت 197 سے بڑھ کر 217 روپے ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیے

رائڈ ہیلپنگ ایپ اوبر نے کراچی سمیت 5 بڑے شہروں میں سروس بند کردی

پاکستان میں مہنگائی،بیروزگاری بڑھے گی،شرح نمو 3.5فیصد رہے گی، آئی ایم ایف

نوٹیفکیشن کے مطابق 450 گرام چائے کی قیمت میں 240 روپے تک مہنگی ہو گئی ہے اور 450 گرام چائے کی قیمت 508 روپے سے بڑھ کر 748 روپے ہو گئی جبکہ 100 پیک کے ٹی بیگ کا پیکٹ 282 روپے تک مہنگا ہوا ہے اور اس ٹی بیگ پیک کی قیمت 298 روپے سے بڑھا کر 580 روپے کر دی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن  کے مطابق 50 گرام پشاوری قہوہ 45 روپے تک مہنگا کر دیا گیا ہے اور 50 گرام پشاوری قہوہ 108 سے بڑھ کر 153 میں فروحت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نئے نوٹی فکیشن کے مطابق ایک کلو برانڈ کا گھی 141 روپے تک مہنگا کر دیا ہے جبکہ ایک لیٹر برانڈ کا کوکنگ آئل 141 روپے مہنگا کر دیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق مچھر مار لیکورڈ کی قیمت میں 19 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق 250 گرام شہد کی بوتل 38 روپے تک مہنگی ہو گئی ، اسی طرح 135 گرام کا ٹوتھ پیسٹ 30 روپے تک مہنگا ہوا ہے۔

نوڈلز کا چھوٹا پیکٹ 3 روپے تک مہنگا کیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق بیکنگ پاوڈر، فیس کریم ، صابن ، شیونگ کریم ، شیشہ صاف کرنے کا لیکورڈ مہنگا ہوا ہے۔

عوام پریشان ہیں کہ مہنگائی نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی پنجے گاڑھ لیے ہیں اور عوام کے لیے اشیاء ضروریہ خریدنا مشکل سے مشکل تر ہوتا جا رہا ہے۔

متعلقہ تحاریر