21 اکتوبر کو پاکستان کے فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کا اعلان متوقع

ایف اے ٹی ایف کے صدر ٹی راجا کمار جمعے کی شام پریس  کانفرنس میں ممکنہ طور پر پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنے کا اعلان کریں گے

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کا اجلاس 20 اکتوبر سے پیرس میں شروع ہونے جارہا ہے۔جس میں  پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے پر غور کیا جائے گا۔

پاکستان گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے فیٹف اور اس کے ذیلی ادارے ایشیا پیسفک گروپ( اے پی جی) تمام اہداف پورے کرچکا ہے۔  ایف اے ٹی ایف کے ساتھ  ساتھ پاکستان نے اقوام متحدہ کے اہداف بھی حاصل کرلیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر نے پاکستانی حکمرانوں کا کچا چٹھا کھول کررکھ دیا

شہباز حکومت کے 6 ماہ میں زرمبادلہ کے ذخائر تین سال کی کم ترین سطح پرآگئے

اقوام متحدہ کی طرف سے کالعدم کی گئی47  جماعتوں پر پابندی لگائی گئی۔ اقوام متحدہ کی فہرست کے مطابق کالعدم جماعتوں کے  عہدیداروں پربھی  پابندی عائد کی گئی۔

پاکستان منی لانڈرنگ کے خاتمے کے لیے جدید ترین قانون سازی کی ۔ نان فنانشل بزنس پرسن این ایف بی پی کے تحت سناروں، پراپرٹی ڈیلرز، آڈیٹرز اور اکاؤنٹنٹ کے ذریعے بھی کاروباری لین دین میں ان کالعدم تنظیموں کی رسائی روک دی گئی ہے۔  ایف اے ٹی ایف کی شرط پر  سونے، زیورات اور پراپرٹی کے لین دین کو دستاویزی بنایا گیا۔

اب پوری  قوم کو 21 اکتوبر کی شام فیٹف کے صدر ٹی راجا کمارکی پریس  کانفرنس کا انتظار ہے جس میں وہ ممکنہ طور پر پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ سے نکالنے کا اعلان کریں گے۔

متعلقہ تحاریر