انٹر بینک میں ڈالر مزید 8 پیسے مہنگا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں ڈھائی روپے سستا

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق آج کاروباری دورانیے میں ڈالراعشاریہ صفر 3 فیصد اضافہ ہوا۔ ایک ڈالر8 پیسے اضافے کے بعد 220 روپے 95 پیسے کا ہوگیا ہے جبکہ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈھائی روپے کی کمی سے امریکی کرنسی 225 روپے 40 پیسے پر آگئی ہے

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں ایک ڈالر کی قیمت میں 8 پیسے کا معمولی اضافہ دیکھا گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ڈھائی روپے کی کمی دیکھی گئی ہے ۔

کاروباری دورانیے کے دوران انٹربینک مارکیٹ  ڈالرکی قدر میں 8 پیسے کا معمولی اضافہ دیکھا گیاجبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستان کے ڈیفالٹ کے خدشات ظاہر کردیئے

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق آج کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر اعشاریہ صفر 3 فیصد اضافہ ہوا۔ ایک ڈالر8 پیسے اضافے کے بعد 220 روپے 95 پیسے کا ہوگیا ہے ۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی دیکھی گئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق آج کرنسی مارکیٹ میں ڈھائی روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 225 روپے 40 پیسے کا ہوگیا ۔

ذرائع  کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر کمی کی وجہ سے ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کی رضاکارانہ بنیاد پر ڈالر کی قدر کو کیپ کیے جانے سے ممکن ہوا۔

معاشی امور کے ماہرین کے مطابق بیرونی ادائیگیوں اور درآمدات  کی باعث پاکستانی کرنسی  دباؤ کا شکار ہے جس کی وجہ سے روپیہ کمزور ہوتا جا رہا ہے جبکہ اعلان کردہ عالمی امداد بھی تاحال موصول نہیں ہوئی ۔

ملک میں زرمبادلہ کے کمی بھی روپے کی قدر میں کمی کا باعث بننے کی وجہ بن رہی ہے۔ یوایس کرنسی کی قدر میں اضافے کو افغانی تاجروں کی زائد قیمت پر ڈالر خریداری بھی ایک وجہ قرار دی جارہی ہے ۔

متعلقہ تحاریر