ہفتہ وار تعطیلات کے بعد کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھی گئی

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ایک ڈالر 43 پیسے کی کمی سے 220 روپے 41 پیسے کا ہوگیا جبکہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر ڈالر 220.84 روپے پر بند ہوا تھا، اوپن مارکیٹ میں یو ایس کرنسی کی قدر مستحکم رہی

ہفتہ وارتعطیل کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی اضافہ دیکھا گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی مستحکم رہی ۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 224 روپے 90 پیسے پر برقرار رہا۔

یہ بھی پڑھیے

گرے لسٹ سے آزادی ملکی معاشی حالات بہتر کرنے میں معاون ثابت ہوگی

اسٹیٹ بینک پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق آج انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھی گئی۔ انٹربینک میں روپیہ اعشاریہ صفر 20 فیصد بڑھا۔

مرکزی بینک کے مطابق  انٹربینک میں ایک ڈالر43 پیسے کم ہوا جس کے بعد ایک ڈالر220 روپے 41 پیسے کی سطح پر آگیا ہے۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر ڈالر 220.84 روپے پر  بند ہوا تھا۔

 اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مستحکم رہی ۔ فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 224.90 روپے پر برقرار ہے۔

دوسری جانب  قومی اسمبلی میں پاکستان کے ذمے واجب الادا  قرضوں کی تفصیلات پیش کی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک پر قرضوں کا حجم 49 ہزار 200 ارب روپے ہے۔

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکے مطابق جون 2022 کے اختتام پر پاکستان پر کل واجب الادا قرضوں کا حجم 49 ہزار دو سو ارب روپے تھا جبکہ جون کے اختتام پر پاکستان پر ملکی قرضہ 31 ہزار ارب تھا۔

متعلقہ تحاریر