انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں دوسرے روز بھی کمی کا رجحان

کرنسی مارکیٹ میں آج مسلسل دوسرے روز ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا رجحان دیکھا گیا، انٹربینک میں66 پیسے کی کمی  ڈالر 219 روپے 73 پیسے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 2 روپے کی کمی دیکھی گئی ، ماہرین نے مزید کمی کے امکانات ظاہر کیے ہیں۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی امریکی کرنسی کی قدر میں کمی کا رجحان دیکھا۔ انٹر بینک میں ایک ڈالر 66 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں  روپے کی قدر میں 2 روپے اضافہ دیکھا گیا ۔

یہ بھی پڑھیے

ایشائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے ڈیڑھ ارب ڈالر کے پیکج کی منظوری

کرنسی مارکیٹ میں آج مسلسل دوسرے روز ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا رجحان دیکھا گیا۔ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق آج  انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 66 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ایک ڈالر 219 روپے 73 پیسے کا ہوگیا ہے۔

انٹر بینک میں گزشتہ روز بھی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی تھی۔ کاروبار کے اختتام پر ڈالر43 پیسے سستا ہوکر 220.41 روپے پر بند ہوا تھا ۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا۔ فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 2 روپے سستا ہوکر 222 روپے90 پیسے  کا ہوگیا ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق  ایشیائی ترقیاتی  بینک (اے ڈی بی ) ڈیڑھ ارب ڈالر قرض کا معاہدہ طے پاجانے کے بعد امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ۔

معیشت دانوں نے امید ظاہر کی ہے کہ چائنا سے قرضوں کی ری شیڈولنگ کے بعد کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی مضبوطی کے امکانات  ہیں۔

متعلقہ تحاریر