بانڈ ہولڈرز کے لیے بڑی خوشخبری: حکومت نے 4 بڑے بانڈز کیش کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی

حکومت اور وزارت خزانہ کا اہم ترین یوٹرن، قومی بچت کے 4 بڑے بانڈز جو 29 مارچ 2022 کے بعد ردی بن چکے تھے، اب کیش کرانے جاسکیں گے۔

حکومت کا انعامی بانڈ ہولڈرز کے لیے بڑی سہولت کا اعلان، اب 4 بڑے بانڈز 30 جون 2023 تک کیش ہوسکیں گے، جو 29 مارچ 2022 کو ردی بن چکے تھے۔

حکومت اور وزارت خزانہ کا اہم ترین یوٹرن، قومی بچت کے 4 بڑے بانڈز جو 29 مارچ 2022 کے بعد ردی بن چکے تھے، اب کیش کرانے جاسکیں گے۔ اس سلسلے خصوصی نوٹیفیکشینز جاری کردیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

اتحادی حکومت نے کراچی کے عوام پر ایک مرتبہ پھر بجلی گرادی

’جی ایس کے‘ نے پاکستان میں’ غیرمنافع بخش‘ پیناڈول کی پیداوار روک دی

قومی بچت نے انعامی بانڈز کیش کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی ، نوٹیفیکیشن کے مطابق اب 7500 روپے والا انعامی بانڈ 30 جون 2023 تک کیش کرائے جا سکیں گے۔

دوسرے نوٹیفیکیشن کے مطابق اب 15 ہزار روپے والا انعامی بانڈز 30 جون 2023 تک کیش کرائے جا سکیں گے۔

تیسرے نوٹیفیکیشن کے مطابق اب 25 ہزار روپے والا انعامی بانڈز 30 جون 2023 تک کیش کرائے جاسکیں گے۔

چوتھے نوٹیفیکیشن کے مطابق اب 40 ہزار روپے والا انعامی بانڈز 30 جون 2023 تک کیش کرائے جاسکیں گے۔ نوٹیفیکیشن کے بعد تاریخ 29 مارچ 2022 کو ختم ہونے والے انعامی بونڈز پھر فعال ہوگئے ہیں ۔ حکومت نے موقع دیا ہے کہ اب بانڈ ہولڈرز یہ رقم اپنے اکاونٹ میں بھی جمع کرواسکتے ہیں جبکہ بانڈ ہولڈرز سرکاری سرمایہ کاری کے سرٹیفیکیٹ بھی خرید سکتے ہیں۔

پرانے انعامی بانڈ ہولڈرز حکومت کے اس فیصلے سے خوش ہیں کیونکہ ردی کی ویلیو رکھنے والے انعامی بانڈز اب کیش ہوسکیں گے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق لوگوں کے لگ بھگ 10 ارب روپے مالیت کے بانڈ ردی بن گئے تھے اور انہوں اس کے لیے مختلف فورم پر اپیلیں دائر کی ہوئیں تھیں۔

متعلقہ تحاریر