امریکی ڈالر انٹر بینک میں95 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں ڈیڑھ روپے مہنگا ہوگیا
اسٹیٹ بینک پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر 95 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 220 روپے 68 پیسے کا ہوگیا جبکہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 219 روپے 73 پیسے تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر ڈیڑھ روپے مہنگا ہوگیا ہے
پاکستانی کرنسی روپیہ مسلسل دو روز تک ڈالر کا دباؤ میں رکھنے کے بعد آج خود گراوٹ کا شکار ہوگیا۔ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ۔
رواں کاروباری ہفتے کے پہلے اور دوسرے روز ڈالر کے مقابلے میں مضبوط ہوتا پاکستانی روپیہ آج تیسرے دن کمزور ہوگیا۔ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے ہوا ۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان کی کریڈٹ ڈیفالٹ سویپ (سی ڈی ایس ) کی درجہ بندی میں کمی کا رجحان
اسٹیٹ بینک پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اعشاریہ صفر 43 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جس کے بعد ایک ڈالر 220 روپے 68 پیسے کا ہوگیا ۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/6RA1cFVFIx pic.twitter.com/FTtUVqL6Fw
— SBP (@StateBank_Pak) October 26, 2022
مرکزی بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 95 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 220 روپے 68 پیسے کا ہوگیا جبکہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 219 روپے 73 پیسے تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی پاکستانی کرنسی مشکلات کا شکار رہی ۔فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق آج ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 50 پیسے کا اضافہ ہوا ۔
فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 224 روپے 40 پیسےکا ہوگیا ہے جبکہ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 222 روپے 90 پیسے کی سطح پر تھا ۔
خیال رہے کہ پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر اس وقت غیر معمولی مضبوط ہے کیونکہ یہ عالمی ریزرو کرنسی اور محفوظ پناہ گاہوں کی کرنسی ہے۔
کسی ملک کی کرنسی کی قدر کا تعین اس کی معیشت کی نسبتاً طاقت اور اس کی کرنسی کی قدر سے ہوتا ہے۔ اگر کسی ملک کی معیشت مضبوط ہے۔