روپیہ آج بھی دباؤ کا شکار رہا، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

اسٹیٹ بینک پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں روپے کی قدر میں82 پیسے کمی ہوئی۔ ایک ڈالر82 پیسے مہنگا ہونے کے بعد221 روپے 50 کی سطح پر آگیا ہے، 13 اکتوبر کے بعد سے انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 11 پیسے مہنگا ہوچکا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں  ڈالر کی قدر 6 روپے بڑھ چکی ہے

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے پر دباؤ برقرار رہا۔ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قدرمیں اضافہ دیکھا گیا ۔

رواں کاروباری ہفتے کے آغاز میں  ڈالرکو مشکل میں ڈالنے والی پاکستانی کرنسی روپیہ گزشتہ 2 روز سے دباؤ کا شکارہے۔ آج انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں کمی دیکھی گئی ۔

یہ بھی پڑھیے

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے ڈیڑھ ارب ڈالر کے فنڈز جاری کردیئے

اسٹیٹ بینک پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں روپے کی قدر میں 82 پیسے کمی ہوئی۔ ایک ڈالر82 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 221 روپے 50 کی سطح پر آگیا ہے ۔

مرکزی بینک کے مطابق گزشتہ روزایک ڈالر 220  روپے 68 پیسے کی سطح پر تھا تاہم آج 82 پیسے کے اضافے سے ایک ڈالر221 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ہے ۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی پاکستانی کرنسی مشکلات کا شکار رہی۔ فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق آج ڈالرکی قیمت میں ایک روپے 50 پیسے کا اضافہ ہوا ۔

فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 225 روپے 50 پیسےکا ہوگیا ہے جبکہ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 224 روپے 40 پیسے کی سطح پر تھا ۔

یاد رہے کہ 13 اکتوبر کے بعد سے انٹربینک میں ڈالر 3 روپے11 پیسے مہنگا ہوچکا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 6 روپے بڑھ چکی ہے ۔

 خیال رہے کہ پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر اس وقت غیر معمولی مضبوط ہے کیونکہ یہ عالمی ریزرو کرنسی اور محفوظ پناہ گاہوں کی کرنسی ہے۔

کسی ملک کی کرنسی کی قدر کا تعین اس کی معیشت کی نسبتاً طاقت اور اس کی کرنسی کی قدر سے ہوتا ہے۔ اگر کسی ملک کی معیشت مضبوط ہے۔

متعلقہ تحاریر