یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

نومبر سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 2.86 روپے کمی کی جاسکتی ہے تاہم ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 70 پیسے کا اضافہ متوقع ہے، مذکورہ بالا تخمینہ موجودہ ٹیکس ڈھانچے پر مشتمل ہے

ملک میں اگلے میں نومبر سے  پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 86 پیسے کمی کا امکان ہے جبکہ  ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 4 روپے اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔

آئل سیکٹر ذرائع کے مطابق  اگلے ماہ نومبر سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 2.86 روپے کمی   ہو سکتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پھونکوں سے کنٹرول کرنے کا نسخہ نکال لیا

عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل سے ملکی صارفین کو فائدہ ملنے کے امکانات ظاہر کیے جارہے ہیں۔ یکم نومبر سے  فی لیٹر پیٹرول 221 روپے 94 پیسے کا ہونا کا امکان ہے ۔

اطلاعات کے مطابق حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کی کوشش کریں گی۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 23 پیسے کمی کی جائے گی ۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت 4.23 روپے کم ہوکر182.27 روپےہوجائے گی جبکہ ڈیزل کی قیمت 3.70 روپے بڑھ کر 239 روپے تک جانے کا امکان ہے ۔

مٹی کے تیل کی قیمت 29 پیسے اضافے کے ساتھ 192.21 روپے ہونے کا امکان ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ مذکورہ بالا تخمینہ موجودہ ٹیکس ڈھانچے پر مشتمل ہے۔

یاد رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے16 اکتوبر کو ایک ویڈیو پیغام میں پٹرول کی قیمت 224.80 روپے فی لیٹر پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل (ایل ڈی او) کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دیتے ہوئے پیٹرول کی قیمتوں میں معمولی کمی کی سفارش کی تھی۔

متعلقہ تحاریر