اسٹیٹ بینک اور پیپلز بینک آف چائنا کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
ترجمان اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ اس معاہدے سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو بھی فروغ ملے گا۔ترجمان اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ اس معاہدے سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو بھی فروغ ملے گا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آر ایم بی کلیئرنگ انتظامات کے قیام کے متعلق پیپلز بینک آف چائنا کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیئے۔
بینک دولت پاکستان اور پیپلز بینک آف چائنا (پی بی او سی) نے پاکستان میں آر ایم بی (چین کی کرنسی) کلیئرنگ انتظامات کے قیام کے حوالے سے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
مالیاتی خسارہ بے قابو، رو پیہ قدر کھوبیٹھا، برآمدات بڑھ گئیں، درآمدات میں کمی
سوئی ناردرن کے صنعتی صارفین کو یکم نومبر سے گیس کی فراہمی 3 ماہ کیلیے بند
مفاہمت کی اس یادداشت پر اسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد اور پیپلز بینک آف چائنا کے گورنر یی گانگ (Yi Gang) نے دستخط کیے۔
پاکستان میں آر ایم بی کلیئرنگ انتظامات کے قیام سے چینی اور پاکستانی کاروباری اور مالی اداروں کے درمیان سرحد پار ٹرانزیکشنز کے لیے آر ایم بی کے استعمال کو مزید فروغ حاصل ہو گا۔
ترجمان اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ اس معاہدے سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو بھی فروغ ملے گا۔