ایکسچینج کمپنیز کو 20 فیصد ترسیلات زر پر کاروبار کی اجازت مل گئی

اسٹیٹ بینک نے روپے پر دباؤ کم کرنے کیلیے احسن قدم اٹھالیا۔ ایکسچینج کمپنیوں کو ترسیلات زر کا 20 فیصد اوپن مارکیٹ میں تجارت کیلیے استعمال کرنے کی اجازت دیدی ۔
اس سے قبل ایکسچینج کمپنیوں کو ترسیلات زر کا 100 فیصد انٹربینک میں سرنڈر کرنا پڑرہاتھا۔
یہ بھی پڑھیے
اتحادی حکومت کا بجٹ خسارہ 54 فیصد اضافے سے 808 ارب روپے تک پہنچ گیا
ای سی اے پی نے حکومت کو ڈالر کا ریٹ کم کرنے کا نسخہ سمجھا دیا
اسٹیٹ بینک نے روپے پر دباؤ کم کرنے کیلیے ایکسچینج کمپنیوں کو ترسیلات زر کا 20 فیصد اوپن مارکیٹ میں تجارت کیلیے استعمال کرنے کی اجازت دیدی ۔
دریں اثنا ایکسچینج کمپنیوں نے ترسیلات زر کا 50 فیصد اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت مانگ لی جبکہ افغانستان کے ساتھ تجارتی پالیسی پر نظرثانی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
ایکسچینج کمپنیوں نے حکومت سے افغانستا کے ساتھ روپے میں تجارت شروع کرنے اور سفری کوٹہ 10 ہزار ڈالر سے کم کرکے 5 ہزار ڈالر کرنے کا بھی مطالبہ کردیا۔









