روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں ڈالر کی آمد تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

اسٹیٹ بینک پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ (آر ڈی اے) میں اکتوبر میں 14 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی رقم موصول ہوئی جو کہ  گزشتہ مہینے کے 16 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 13.1 فیصد اور دسمبر 2020 کے مقابلے میں کم ترین سطح ہے

سمندر پار پاکستانیوں کو بینکاری کی سہولت فراہم کرنے والے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں اکتوبر میں 14 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی رقم موصول ہوئی ہے۔ آر ڈی اے میں گزشتہ ماہ موصول ہونےوالی رقم دسمبر 2020 کے بعد سب سے کم ہے ۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں بنائے گئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ (آر ڈی اے) میں اکتوبر میں 14 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی رقم موصول ہوئی جو کہ گزشتہ مہینے کے 16 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 13.1 فیصد اور دسمبر 2020 کے مقابلے میں کم ترین سطح ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اسحاق ڈار کو سعودی عرب اور چائنا سے 13 ارب ڈالر کا پیکج ملنے کی امید

اسٹیٹ بینک پاکستان (ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ پروگرام کے آغاز کے 26 ماہ بعد گزشتہ ماہ اکتوبر 2022 کے آخر میں مجموعی رقوم 5.3 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں ۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمارکے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس (آر ڈی اے ) کے تحت آمد ماہ گزشتہ ماہ اکتوبر میں 13فیصد کم ہو کر 146 ملین ڈالر ہو گئی جوکہ ستمبر 2022 میں 168 ملین ڈالر سے کم ہے اور دسمبر 2020 کے بعد سب سے کم ہے۔

مرکزی بینک کے اعداد و شمار ظاہرکرتے ہیں کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس (آر ڈی اے ) میں موصول مجموعی 5 اعشاریہ 29 ارب ڈالر  میں سے 3 اعشاریہ 34 ارب ڈالر نیا پاکستان سرٹیفکیٹس جبکہ 1622 ملین ڈالر اسلامی اسکیمز میں لگایا گیا ہے ۔

اعداو شمار سے پتا چلتا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس (آر ڈی اے ) میں موصول مجموعی رقم سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں صرف ایک فیصد سرمایہ کاری کی گئی جوکہ 46 ملین ڈالر بنتی ہے ۔

اسٹیٹ بینک پاکستان کے مطابق دسمبر 2020 میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں 14 کروڑ ڈالر آئے تھے۔ مرکزی بینک کے مطابق اکتوبر میں 13 ہزار 850 نئے اکاؤنٹ کھولے گئے ہیں، جس کے بعد کُل اکاؤنٹ کی تعداد 4 لاکھ 85 ہزار 873 ہوگئی ہے۔

متعلقہ تحاریر