ڈالر کی قدر میں معمولی کمی، حصص بازار میں مثبت رجحان رہا
کاروباری ہفتے کے دوسرے روزکرنسی مارکیٹ اور حصص بازار میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 221 روپے 65 پیسے کی سطح پرآگیا ہے جبکہ حصص بازار کا 100 انڈیکس 218 پوائنٹس اضافے کے بعد 42 ہزار 265 پر بند ہوا
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی اضافہ دیکھا گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت مستحکم رہی ۔
آج انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مستحکم رہی۔ اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 227 روپے 75 پیسے میں فروخت ہوا ۔
یہ بھی پڑھیے
روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں ڈالر کی آمد تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
اسٹیٹ بینک پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق انٹربینک میں روپے کی قدر میں ایک پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ایک ڈالر 221 روپے 65 پیسے کی سطح پر آگیا ہے ۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/VcGK4uq6ss pic.twitter.com/wGe4AFFUXz
— SBP (@StateBank_Pak) November 8, 2022
اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا۔ فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کوئی ردبدل نہیں ہوا۔ ایک ڈالر 227 روپے 75 پر فروخت ہوا۔
دوسری جانب حصص بازار میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ کاروباری دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں حصص کے خریداروں کا پلڑا بھارا رہا ۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 218 پوائنٹس اضافے کے بعد 42 ہزار 265 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
معاشی ماہرین کے مطابق چین اور سعودی عرب کی جانب سے سرمایہ کاری اور قرضوں کی واپسی میں موخر کی خبروں کے باعث روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے ۔