ہفتہ وار افراط زر میں 0.74 فیصد کا اضافہ ریکارڈ، رپورٹ

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 22 اشیاء مہنگی 14 سستی اور 15 میں استحکام رہا۔

ملک میں مہنگائی کے وار لگاتار جاری، ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 29.24 فیصد ہو گئی۔ حکومتی کارکردگی پر شکوہ کرتے ہوئے عوام کا کہنا ہے کہ نئی حکومت نے ان کا جینا محال بنا دیا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ملک بھر میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.74 فیصد مزید اضافہ ہو گیا ہے اور اس سلسلے میں دارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

لیٹر آف کریڈٹ کیلئے اضافی رقم وصول کرنے والے بینکس کے خلاف تحقیقات کا آغاز

عالمی بینک نے پاکستان میں غربت بڑھنے کا شدید خطرہ ظاہر کردیا

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 22 اشیاء مہنگی 14 سستی اور 15 میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز 27.16 فیصد مہنگے ہوئے۔ آلو کی قیمت میں 5.31 فیصد اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق چائے 4.62 اور چینی 3.6 فیصد مہنگی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق انڈے 2.13 اور چکن 1.98 فیصد مہنگی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق جلانے والی لکڑی کی قیمت میں 1.21 فیصد اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 6.37 فیصد سستے ہوئے۔ دالیں ، کوکنگ آئل ، گھی ، آٹا ، ایل پی جی اور لہسن سستے ہوئے۔

عوام مجموعی طور پر بڑھتی مہنگائی سے تنگ ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ مہنگائی روزبروز بڑھ رہی ہے۔

متعلقہ تحاریر