وفاقی حکومت نے چار ماہ  کےدوران میں سوا 4 ارب ڈالر کے قرضے  لے لیے

وزارت اقتصادی امور کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 4 ماہ کے دوران بین الاقوامی اداروں سے 4 ارب 25 کروڑڈالر کے قرض حاصل کیے گئے جبکہ کمرشل بینکس سے بھی 20 کروڑ ڈالر کے قرضہ جات حاصل کیے گئے ہیں

وزارت اقتصادی امورنے رواں سال چار ماہ میں لیے گئے قرضہ جات کی تفصیلات جاری کردیں ہیں۔ جولائی سے اکتوبرکے درمیان 4 ارب 25 کروڑ ڈالر قرض حاصل کیے گئے ہیں۔

وزارت اقتصادی امور کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے رواں مالی سال جولائی سے اکتوبر4 ارب 25 کروڑ ڈالر قرض لیا ہے۔گزشتہ ماہ اکتوبر میں 2 ارب 25 لاکھ ڈالر کا قرض لیا گیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیے

اتحادی حکومت کے سات ماہ ملکی معیشت کیلئے مشکل ترین ثابت ہوئے

وزارت اقتصادی امورسے جاری اعداد و شمارمیں بتایا گیا ہے کہ کثیرالجہتی معاہدوں کے تحت جولائی سے اکتوبر 2 ارب 68 کروڑ ڈالر جبکہ دوطرفہ معاہدوں کے تحت جولائی سے اکتوبر 49 کروڑ 74 لاکھ ڈالر قرض لیا گیا۔

وزارت اقتصادی امورنے بتایا  کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے جولائی سے اکتوبر کے دوران1 ارب 16 کروڑ ڈالر قرض لیا گیا۔ اسلامک ڈویلپمینٹ بینک سے 1 کروڑ 34 لاکھ ڈالر قرض حاصل کیا گیا ۔

وزارت اقتصادی امور رپورٹ کے مطابق برادر اسلامی ملک سعودی عرب سے آئل فیسلیٹی کی مد میں 40 کروڑ ڈالر ملے جبکہ چائنا سے باہمی معاہدوں کے تحت 5 کروڑ 49 لاکھ ڈالر قرض کیا گیا ہے ۔

رپورٹ  کے جاری کردہ اعدادو شمار میں کہا گیا ہے کہ فرانس سے 84 لاکھ ڈالر، کوریا سے 1 کروڑ 66 لاکھ ڈالر کا قرضہ ملا جبکہ جولائی سے ستمبر کے دوران مجموعی طور پر 4 کروڑ 61 لاکھ ڈالر کی گرانٹس بھی ملیں۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان کے بیرونی قرضوں میں 3 ارب 28 کروڑ ڈالرز کی کمی

رپورٹ میں ایشین ڈولپمنٹ بینک سے حاصل کیے گئے قرضوں کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اے ڈی بی1ارب 63 کروڑ ڈالر قرضہ دیا۔ بین الاقوامی ترقی ایسوسی ایشن نے بھی 45 کروڑ 92 لاکھ ڈالر قرض دیا ۔

وزارت اقتصادی امور کے مطابق وفاقی حکومت نے جولائی سے ماہ اکتوبرکے چار ماہ کے دوران کمرشل بینکس سے بھی20 کروڑ ڈالر قرضہ لے چکی ہے ۔

متعلقہ تحاریر