حکومتی عدم توجہی کے باعث 60 فیصد ٹیکسٹائل ملز بند ہوسکتی ہیں، اپٹما کا انتباہ

مسائل کے حل کے لیے آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر آگاہ کردیا۔

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسو سی ایشن کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے وقت پر توجہ نہ دی تو تقریبا 60 فیصد ٹیکسٹائل ملز بند ہو سکتی ہے۔ مسائل کے حل کے لیے آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر آگاہ کردیا۔

دنیا بھرمیں جاری کساد بازاری کے اثرات پاکستان کی برآمدات پر بھی نمایاں ہونے لگے۔ بگڑتی صورتحال سے آگاہ کرنے کے لئے آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

چینی کی برآمد کا معاملہ ، خصوصی کمیٹی برائے زرعی مصنوعات اور حکومت میں ٹھن گئی

پاکستان کا کریڈٹ ڈیفالٹ سویپ ایک ماہ میں 40 فیصد اضافے سے 93 فیصد ہوگیا

اپٹما کے مطابق اس وقت ملک بھر میں تقریبا 60 فیصد ٹیکسٹائل ملز بند ہونے کے قریب ہے۔ اگر حکومت نے توجہ نہ دی تو کئی ہزار لوگ بے روزگار ہوسکتے ہیں۔

Aptma's letter to the Prime Minister

Aptma's letter to the Prime Minister

Aptma's letter to the Prime Minister

خط میں بتایا گیا ہے کہ بیرون ممالک خریدار وقت پر ادائگیاں نہیں کررہے ہیں ، دوسری جانب ری فنڈز کی 72 گھنٹوں میں ادائیگیوں کا وعدہ بھی وفا نہ ہوسکا ، اس کے علاوہ سیلز ٹیکس کی ادائیگی بھی گذشتہ تین سال سے نہیں کی گئی ہیں اگر یہی صورتحال قائم رہی تو مشکلات مزید بڑھ جائیں گی۔

خط کے متن کے مطابق ایف بی آر کو سیلز ٹیکس کی مد میں ملز مالکان کے  کُل 300 ارب روپے ادا کرنے ہیں۔

اپٹما کے مطابق ری فنڈز اور دیگر وصولیوں میں تاخیر کے سبب 6 سے 9 ماہ کی برآمدی چین متاثر ہورہی ہے۔ حکومت حالات پر قابو پانے کے لئے فوری اقدامات اٹھائے۔

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسو سی ایشن کے خط کے مطابق ٹیکسٹائل ملز کو اس وقت شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے، تقریبا 60 فیصد ملز بند ہونے کے قریب ہیں۔

خط میں وزیراعظم شہباز شریف کو آگاہ کیا گیا ہےکہ حکومت نے توجہ نہ دی تو ہزاروں لوگ بے روز گار ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر