وفاقی حکومت کا قسطوں پر موبائل فونز دینے کا اعلان

وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق کا کہنا ہے کہ خصوصی اسکیم کے تحت 10 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک مالیت کے اسمارٹ فونز 3 سے 12 ماہ کی اقساط میں فراہم کئے جائیں گے۔

عوام کے لئے خوش خبری یہ ہے کہ ملک بھر میں حکومت کی جانب سے 10 ہزار سے 1 لاکھ روپے تک کے اسمارٹ فونز 3 سے 12 ماہ کی آسان اقساط میں فراہم کئے جائیں گے۔

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے ملک بھر میں عوام کو اقساط پر موبائل فون فراہم کرنے کا اعلان اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جس کا عنوان تھا "اسمارٹ فون سب کے لئے” –

وفاقی وزیر نے بتایا کہ خصوصی اسکیم کے تحت 10 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک مالیت کے اسمارٹ فونز 3 سے 12 ماہ کی اقساط میں فراہم کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

حکومت نے 2 ہزار ڈالر کی خریداری کیلئے بینک اکاؤنٹ لازم قرار دے دیا

ایس ای سی پی میں پرانے اشتہارات کی بنیاد پر کمشنرز کی تعیناتیاں کیوں ہورہی ہیں؟

انہوں نے بتایا کہ ملک کا کوئی بھی شہری 20 سے 30 فیصد ادائیگی پر کوئی بھی موبائل فون حاصل کرسکے گا۔ اسمارٹ فونز کو اقساط میں لینے کے لیے کسی ضمانت یا کاغذی کارروائی کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ صرف شناختی کارڈ پرموبائل فون کا حصول ممکن ہوگا۔

آمین الحق نے بتایا کہ اگر کسی فرد کی جانب سے اقساط ادا نہیں کی گئی تو موبائل فون لاک کر دیا جائے گا اور اسے کہیں بھی استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کا مقصد عام آدمی تک اسمارٹ فون پہنچانا اور چھوٹے کاروباری افراد کو ای کامرس کی جانب لانا ہے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ ٹک ٹاک کے ساتھ بات چیت مکمل ہوگئی ہے، اور ٹک ٹاک ایپ کی انتظامیہ چند ہفتوں میں اسلام آباد میں دفتر قائم کرے گی جب کہ فیس بک بھی پاکستان میں دفتر کے قیام کا ارادہ رکھتا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کنکٹیویٹی سہولیات کے لیے 65 ارب روپے کی لاگت سے 70 سے زائد منصوبوں پر کام جاری ہے۔ ماضی میں پاکستان کی کسی حکومت نے ملک میں موبائل فون بنانے کا نہیں سوچا مگر آج وزارت آئی ٹی کی بدولت پاکستان میں 29 کمپنیاں موبائل فونز بنارہی ہیں۔ ڈیرھ سال میں 17.9 ملین موبائل فون مقامی طور پر تیار ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2020 میں پاکستان نے 24 ملین موبائل فونز درآمد کیے، جب کہ 2021 میں اس نظام کے بعد موبائل فونز کی امپورٹ کم ہوکر 10 ملین رہ گئی ہے، ملک میں ایپل اور ہواوے کے علاوہ تمام کمپنیوں نے پاکستان میں موبائل فون بنانے شروع کردیئے ہیں۔

اس موقع پر چیئرمین پی ٹی اے عامر عظیم باجوہ کا کہنا تھا کہ دنیا میں 55 فیصد اور پاکستان میں 57 فیصد افراد موبائل کے ذریعہ انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر