گوگل پاکستان میں رجسٹرڈ: 15 ہزار اسکالرشپ میں حائل رکاوٹیں دور

سینیٹر افنان اللہ کا کہنا ہے کہ کئی ماہ کی محنت کے بعد گوگل کو پاکستان میں رجسٹرڈ کردیا گیا ہے اب اس کے دائرہ کار کو بڑھائیں گے۔

پاکستان کی معشیت کے لیے اچھی خبر، گوگل پاکستان میں رجسٹرڈ ہوگیا، 15 ہزار آئی ٹی اسکالرشپ کی راہ میں حائل رکاوٹ دور ہو گئیں۔

سینیٹر افنان اللہ نے نیوز 360 کو بتایا ہے کہ وفاقی حکومت کو اپنے ادارے سیکوریٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی وجہ سے اہم کامیابی ملی ہے اور  دنیا کا سب سے بڑا سرچ انجن ادارہ گوگل پاکستان میں رجسٹرڈ ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

وفاقی حکومت کا قسطوں پر موبائل فونز دینے کا اعلان

ایس ای سی پی میں پرانے اشتہارات کی بنیاد پر کمشنرز کی تعیناتیاں کیوں ہورہی ہیں؟

حکومتی عدم توجہی کے باعث 60 فیصد ٹیکسٹائل ملز بند ہوسکتی ہیں، اپٹما کا انتباہ

ان کہنا تھا کہ کئی ماہ کی محنت کے بعد گوگل کو پاکستان میں رجسٹرڈ کردیا گیا ہے۔ گوگل کی رجسٹریشن کے لیے تمام متعلقہ اداروں کی جانب سے بڑی محنت کی گئی ہے لیکن اس میں خاص کریڈٹ سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کو جاتا ہے۔

سینیٹر افنان اللہ خان نے مزید بتایا کہ پاکستان میں رجسٹریشن سے گوگل 15 ہزار اسکالرشپ دے گا ، امید ہے کہ پاکستان میں گوگل کا دائرہ کار بڑھائیں گے اور آئی ٹی کے شعبے میں مزید راہیں کھل سکیں گی اور روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

متعلقہ تحاریر