پاکستان معاشی مشکلات کا شکار: ترقی کی رفتار کم  اور روپیہ مزید کمزور ہوگا

مصر کے مالیاتی گروپ ای ایف جی ہرمیس ہولڈنگ کمپنی نے"پاکستان اکنامک نوٹ"نامی ایک رپورٹ میں پاکستان کو درپیش معاشی خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیریقینی سیاسی صورتحال ملک کو بدترین معاشی حالات میں پہنچا دے گی، روپیہ مزید کمزور ہوجائے گا جبکہ معیشت کی ترقی کی رفتار  2 اعشاریہ 1 فیصد تک محدود رہے گی

مصر کے مالیاتی گروپ ای ایف جی ہرمیس ہولڈنگ کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی اقتصادی ترقی کی رفتار کم ہوکر 2.1 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ پاکستان میں غیریقینی سیاسی صورتحال سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچے گا ۔

مصری مالیاتی گروپ ای ایف جی ہرمیس نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہےکہ پاکستان کی غیریقینی سیاسی صورتحال ملک کی معیشت کو نقصان پہنچا رہی جبکہ اس بنیاد پر معاشی ترقی کی رفتار  2اعشاریہ 1 فیصد رہنے کا امکان ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

بدترین معاشی صورتحال: شرح سود میں ایک فیصد اضافہ، زرمبادلہ میں 134ملین ڈالر کی کمی

ای ایف جی ہر میس”پاکستان اکنامک نوٹ”کےعنوان سے جاری اپنی رپورٹ میں پیش گوئی کی ہے کہ رواں مالی سال جی ڈی پی کی شرح 2 اعشاریہ 1 فیصد جبکہ اگلے مالی سال یہ شرح  3 فیصد سے زائد ہو جائے گی ۔

ای ایف جی ہرمیس ہولڈنگ کمپنی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان  کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں حالیہ کمی کے باوجود روپیہ دباؤ میں رہے گا جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کی وجہ سے پاکستانی کرنسی مزید کمزور ہوگی ۔

ای ایف جی ہرمیس ہولڈنگ کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کی وجہ سے روپے مزید گراوٹ کا شکار ہوسکتا ہے جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی کا بھی کرنسی کی قدر بہتر نہیں ہوپائے گی ۔

 رپورٹ ترسیلات زر میں کمی کو تشویشناک قرار دیا ہے۔ ایف ایف جی  رپورٹ میں کہا گیا کہ ترسیلات زر کی آمد میں غیر رسمی چینلز کے ذریعے اضافہ ہوتا ہے جو بہتر شرحیں پیش کرتے ہیں۔

رپورٹ میں درآمدات کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ درآمدات میں کمی جزوی طورپرڈی فیکٹو امپورٹ کنٹرولز سے چلتی ہےتو اس لیے ضروری نہیں کہ یہ مکمل طور پر حقیقی ہو۔

یہ بھی پڑھیے

جولائی سے اکتوبر کے درمیان براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 52 فیصد کمی

"پاکستان اکنامک نوٹ” میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا میکرو آؤٹ لک سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے بدترین حالت کا شکار ہے جبکہ سیاسی جماعت اور فوج کے درمیان کشیدگی نے بھی ملک کو نقصان پہنچایا ہے ۔

واضح رہے کہ ای ایف جی ہرمیس(EFG Hermes)ایک مصری مالیاتی کمپنی ہے جو لیز، فیکٹرنگ، مائیکرو فنانس کے علاوہ سیکیورٹیز بروکریج، اثاثہ جات کے انتظام، سرمایہ کاری بینکنگ، نجی ایکویٹی اور تحقیق میں مہارت رکھتی ہے۔

ای ایف جی ہرمیس (EFG Hermes) کے کلائنٹس میں مصر اسٹاک ایکسچینج، لندن اسٹاک ایکسچینج، متحدہ عرب امارات، سعودی عربیہ، عمان، اردن، کینیا، بنگلہ دیش کی کئی بڑی کمپنیز شامل ہیں۔

متعلقہ تحاریر