معیشت کیلئے ایک اور مشکل دن: حصص بازار میں مندی، روپے کی قدر میں گراوٹ

اسٹیٹ بینک پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 20 پیسے مہنگا ہوکر 224 روپے 11 پیسے  کی سطح پر آگیاجبکہ حصص بازار میں بھی مندی کے بادل چھائے رہے، اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 72 پوائنٹس کی کمی سے 41 ہزار 539 پر بند ہوا ہے

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مسلسل حصص بازارمیں مندی کارجحان رہا جبکہ امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں مزید گراوٹ دیکھی گئی ہے ۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی روپے کے مقابلے میں مسلسل ڈالرکی قیمت میں اضافے کارجحان دیکھا گیاجبکہ حصص بازارمیں بھی مندی کے بادل چھائے رہے ۔

یہ بھی پڑھیے

اسٹیٹ بینک نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بے بنیاد دعوؤں کی قلعی کھول دی

اسٹیٹ بینک پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ انٹربینک میں ڈالر20 پیسے مہنگا ہوکر224 روپے 11 پیسے  کی سطح پر آگیا ۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں  مندی کے بادل چھائے رہے ۔ حصص بازار کا 100 انڈیکس  72 پوائنٹس کی کمی سے 41 ہزار 539 پر بند ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج 13کروڑ سے زائد حصص کا کاروبارہواجس کا حجم 3 ارب 89 کروڑ رہا جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں31 ارب روپے کی کمی آئی۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 100 انڈیکس 451 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 31 ارب روپے  کی کمی کے بعد 6630 ارب روپے ہوگئی ہے ۔

معاشی امور کے ماہرین نے روپے کی قدر میں گراوٹ کو بیرونی ذرائع کے قرض کے حصول کیلئے  نقصان دہ قرار دیا جبکہ آئی ایم ایف بھی قرض کے لیے نئی شرائط عائد کرنا چارہا ہے ۔

معیشت دانوں نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ ملک پر واجب الادا قرضوں کی ری شیڈولنگ کی کوشش کی جائے ورنہ ایسے حالات میں دیوالیہ ہونے کے خطرات مزید زیادہ ہوجائیں گے ۔

متعلقہ تحاریر