سرمایہ کار پریشان، حصص بازار میں مندی اور ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی سرمایہ کار پریشان نظر آئے اور ان کے حصص بازار میں اربو ں روپے ڈوب گئے جبکہ روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں بھی مزید اضافہ دیکھا گیا ہے، گورنر اسٹیٹ بینک پاکستان  جمیل احمد نے سرمایہ کاروں کو افواہوں پر کان دھرنے سے پرہیز کا مشورہ دیا اور کہا کہ اگلی ششماہی میں زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئے گی

کاروباری ہفتے کا چوتھا روز بھی سرمایہ کاروں اور ملکی  معیشت  پر بھاری گزرا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان چھایا رہا جبکہ ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ دیکھا گیا ہے ۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی سرمایہ کار پریشان نظر آئیں اور ان کے حصص بازار میں اربوں روپے ڈوب گئے جبکہ روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں بھی مزید اضافہ دیکھا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

2075 میں پاکستان دنیا کی چھٹی بڑی معیشت ہوگا، گولڈمین ساکس کی پیشگوئی

اسٹیٹ بینک پاکستان کے اعدادو شمارکے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدرمیں معمولی اضافہ ہوا۔ انٹر بینک میں ایک ڈالر21 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 224 روپے 37 پیسے کا ہوگیا ہے ۔

 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق  گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر224 روپے 16 پیسے کا تھا تاہم آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 232 روپے  پر مستحکم رہی ۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی مندی کے بادل چھائے رہے اور سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔ حصص بازار میں مندی کا رجحان دیکھا گیا ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس167 پوائنٹس کم ہوکر 41651 پر بند ہوا ہے۔ آج حصص بازار میں22 کروڑ شیئرز کے سودے4 ارب روپے میں طے ہوئے۔

گورنر اسٹیٹ بینک پاکستان جمیل احمد نے ملک کے دیوالیہ ہونے کی تمام خبروں کو افواہ قرار دیا۔ اپنے  پوڈ کاسٹ میں انہوں نے کہا کہ تمام قرضوں کی ادائیگیاں کی جارہی ہیں۔

اسٹیٹ بینک پاکستان کی پوڈ کاسٹ میں مرکزی بینک کے گورنر جمیل احمد نے کہا کہ رواں مالی سال کی دوسری ششماہی میں ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ متوقع ہے۔

متعلقہ تحاریر