ایف آئی اے ڈالر کی اسمگلنگ کیخلاف متحرک، پشاور میں متعدد پلازے سیل

طورخم بارڈر پر خاتون سمیت 2 افراد گرفتار،15 ہزار ڈالر برآمد، صحافی افتخار فردوس نے ڈالر اسمگلنگ کیخلاف حکومتی کارروائیوں کو ناکافی قرار دیدیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارہ(ایف آئی اے) ڈالر کی افغانستان اسمگلنگ روکنے کیلیے حرکت میں آگیا۔پشاور میں ڈالرکے غیرقانونی کاروبار میں ملوث متعدد پلازوں کو سیل کردیا گیا۔

طورخم بارڈر پر 2 کارروائیوں میں خاتون سمیت 2 افراد کو گرفتار کرکے ہزاروں ڈالر افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش بھی ناکام بنادی گئی۔

یہ بھی پڑھیے

رواں مالی سال 23 ارب ڈالر کے قرض واپس کرنے ہیں، گورنر اسٹیٹ بینک

زرمبادلہ کے ذخائر 6.7ارب ڈالر رہ گئے،آرمی چیف کے دورے کےبعد سعودی عرب سے مزید 3 ارب ڈالر ملنےکی امید

صحافی افتخار فردوس کے مطابق  ایف آئی اے نےغیرقانونی طریقوں سے ڈالر کی افغانستان ترسیل کو روکنے کیلیے  پشاور میں متعدد پلازوں کو سیل کر دیا اور گرفتاریاں کی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ایف آئی اے اس کے باوجود  ان غیر قانونی کارروائیوں کے اعصابی نظام میں داخل ہونے  میں کامیاب نہیں ہوسکا۔ یہ پلازوں کو سیل کرنے سے بہت بڑا  کام ہے۔دوسری جانب   پاک افغان سرحدی گزرگاہ طورخم پر کسٹم نے 2 مختلف کارروائیوں میں ہزاروں امریکی ڈالر افغانستان اسمگل کرنےکی کوشش ناکام بنادی۔

کلکٹر کسٹم کے مطابق طورخم پر ایک کارروائی میں افغانستان جانے والے مسافر سے 10 ہزار امریکی ڈالر برآمدکرکے اسےگرفتار کرلیا گیا۔دوسری کارروائی میں کسٹم اہلکاروں نے افغانستان جانے والی ایک خاتون مسافر سے 5 ہزار امریکی ڈالر برآمد کرلیے۔

متعلقہ تحاریر