چیئرمین ایس ای سی پی عامر خان کو عہدے سے ہٹاکر عاکف سعید کو تعینات کرنے کا امکان

ذرائع کے مطابق چیئرمین سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) عامر خان سے آج ہی ان  کے عہدے کا چارج واپس لیکر  کمشنر ایس ای سی پی عاکف سعید کو نیا چیئرمین تعینات کیے جانے کا امکان ہے

چیئرمین سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) عامر خان کو تبدیل کرکے کمشنر ایس ای سی پی عاکف سعید نیا چیئرمین بنائے جانے کا امکان ہے۔ نوٹیفکیشن بھی آج ہی جاری ہوگا ۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین سیکیورٹیزاینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) عامرخان سے آج ہی ان کے عہدے کا چارج واپس لیکر کمشنر ایس ای سی پی عاکف سعید کو نیا چیئرمین تعینات کیے جانے کا امکان ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

ایس ای سی پی کی چیئرمین شپ کے لیے عاکف سعید سرفہرست، لیکن کچھ قوتیں حائل ہیں

ذرائع کے مطابق  چیئرمین ایس ای سی پی کو آج ہی عہدے سے ہٹاکر ان کی جگہ عاکف سعید نیا چیئرمین بنایا جا سکتا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ عاکف سعید کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن آج ہی جاری کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ  حکومت نے عاکف سعید کو چند روز قبل کمشنر سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) تعینات کیا تھا۔ عاکف سعید کی تعیناتی کے بعد موجودہ چیئرمین کو کمشنر  تعینات کیے جانے کا امکان ہے ۔

واضح رہے کہ عاکف سعید نے 2004 میں ایس ای سی پی میں شمولیت اختیار کی اور مختلف ڈویژنوں کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دیں بعد ازاں وہ دسمبر 2014 سے دسمبر 2017 تک کمشنر کے طور پر تعینات رہے۔

عاکف سعید نے کراچی اسٹاک ایکسچینج، لاہوراسٹاک ایکسچینج اوراسلام آباد اسٹاک ایکسچینج کے انضمام میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ عاکف سعید وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے قریبی ساتھیوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر